جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

23 کروڑ سال پرانےایسا کونسے خوفناک جانور کی ہڈیاں دریافت کر لیں ڈائنوسار کا شکار کرتے تھے ، ماہرین کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریوڈی جنیرو(این این آئی)برازیل میں سائنسدانوں نے 23 کروڑ سال پرانے ایسے خوفناک جانور کی ہڈیاں دریافت کرلیں جو اس دور میں ڈائنوسار کا شکار کیا کرتے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سائنسدانوں نے اس خونخوار جانور کی ہڈیوں کو آج کے مگرمچھ کی قدیم شکل قرار دیا ہے جبکہ اس کا شمار اس دور کے ٹی ریکس ڈائنوسار (سب سے خطرناک ڈائنوسار) میں بھی کیا جارہا ہے۔

برازیل میں ہونے والی اس دریافت نے سائنسدانوں کو بھی حیران کردیا اور اس دریافت کو ڈائنامو سوکس کولیسنسز کا نام دیا گیا ہے۔سائنسدان اس دریافت کو ڈائنوسار کے دور کا سب سے خطرناک جانور قرار دے رہے جو دوسرے جانور اور ڈائنوسار کو چیرپھاڑ کر مار دینے کی صلاحیت رکھتا تھا۔محقق روجریگو میولر کے مطابق یہ جانور اپنی 4 ٹانگوں کی مدد سے چل سکتا تھا جبکہ صرف پچھلے پیروں کا استعمال کرکے دوڑ بھی سکتا تھا۔اس جانور کے منہ میں گوشت کھانے اور دوسرے جانوروں کو چیڑ پھاڑ کر مار دینے کیلئے تیز دھار دانت بھی موجود تھے۔تحقیق کے مطابق خونخوار ہونے کے باوجود مرے ہوئے جانور اس کی غذا بنتے کیوں کہ اس کی کھانے کی رفتار دھیمی تھی۔مضبوط جسامت ہونے کے باوجود دیگر ڈائنو سار کی طرح یہ جانور بھی ناپید ہو گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…