سالانہ 20 کروڑ روپے کمانے والا شخص سینڈوچ چرانے پر نوکری سے فارغ

6  فروری‬‮  2020

لندن(این این آئی)لندن میں کروڑوں روپے کمانے والے بھارتی بینکر کو کھانا چوری کرنے پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پارس شاہ نامی بینکر پر الزام تھا کہ انہوں نے سٹی بینک ہیڈکوارٹرز کے کینٹین سے سینڈوچ چوری کیا، جس کے بعد انہیں نکال دیا گیا۔اس بارے میں مذکورہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کی سالانہ تنخواہ 10 لاکھ پاؤنڈ تھی جو کہ تقریباً 20 کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے۔تاہم ان کی اس حرکت

کے باعث انہیں اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا، تاہم اس حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی کہ پارس شاہ اپنے دفتر کے کینٹین سے کتنی مرتبہ کھانا چوری کرچکے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سٹی بینک ہیڈکوارٹرز اپنے ملازمین کے لیے جلد بونس کا اعلان بھی کرنے والا تھا تاہم پارس شاہ کو اس سے چند ہفتے قبل ہی نوکری سے فارغ کردیا گیا۔دوسری جانب سٹی بینک نے اس حوالے سے کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…