جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مسلمان لڑکی کی انوکھی خواہش، دلہن نے حق میں زیور کی بجائے کیا چیز مانگ لی، شادی میں شریک شرکاء حیران رہ گئے

datetime 24  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست کیرالامیں مسلمان دْلہن نے حق مہر میں زیور کے بجائے کتابیں مانگ لیں،میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والے اعجاز حکیم نے اجنا نظام سے 29 دسمبر کو نکاح کیا تھا اور اس دوران اجنا نے کسی پیسے یا زیور کے بجائے مہر میں 100 کتابیں مانگ کر سب کو حیران کردیا تھا۔اجنا کی یہ خواہش اعجاز کو بہت پسند آئی اور انہوں نے

بھی اپنی اہلیہ کے لیے شادی کے دن تک 96 کتابیں مہر میں دینے کے لیے خرید لیں۔اعجاز حکیم کے مطابق انہوں نے اہلیہ کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا تھا کہ وہ مہر میں کتابوں کے حوالے سے کسی کو نہیں بتائیں گے لیکن ان کے کچھ دوستوں نے دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔بعدازاں سوشل میڈیا پر اجنا اور اعجاز کی کتابوں کے ساتھ لی جانے والی تصویریں بھی وائرل ہوگئیں جس پر صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کے اس نئے اقدام کو قابل ستائش قرار دیا۔اجنا کی شادی والی تصویر کے ساتھ ان کے بیڈ روم کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بیڈ پر مہر میں ملی تمام کتابیں لے کر بیٹھی ہوئی ہیں۔مہر میں 100 کتابیں مانگنے والی دْلہن اجنا کو ان کے شوہر اب تک 99 کتابیں دے چکے ہیں اور جلد ہی وہ بھارتی آئین کی کتاب بھی دینے والے ہیں جس کے بعد اجنا کا مہر مکمل ہوجائے گا۔اجنا کو شوہر کی طرف سے دی جانے والی کتابوں میں قرآن پاک، بائیبل، تاریخ اور معیشت پر مبنی مختلف کتابیں شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…