ڈبلن (این این آئی)آئیرلینڈ کے ملک کاؤنٹی ڈاؤن میں گھر کے باہر کھڑی لاک گاڑی کو چور نے بغیر چابی اور لاک توڑے بنا ہی انتہائی مہارت سے چوری کرلیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نیو ٹاؤن روڈ سے گھر کے باہر کھڑی گِرے رنگ کی بی ایم ڈبلیو 640 ڈی اسپورٹس گاڑی کو
صبح کے وقت چرایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اب چور آپ کی گاڑی کے ’کی فوب‘ سے وائرلیس سگنل کو ری ڈائریکٹ کرکے کار تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔پولیس نے خبردار کیا کہ گاڑی کے مالکان کو وہی احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیے جو وہ اپنے گھر کی حفاظت کرنے کے لیے اپناتے ہیں۔پولیس نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس گیراج کی سہولت ہے تو اپنی گاڑیوں کو وہاں کھڑا کریں، اگر گیراج نہیں ہے تو گاڑی کی حفاظت کے لیے علیحدہ سے کار لاک کا استعمال کریں جس میں اسٹیرئنگ کالم لاکس اور زنجیریں شامل ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی کی چابیوں کو گھر کے بیرونی دروازوں اور دیواروں سے دور رکھیں، وائر لیس سگنلز کو بلاک کرنے کے لیے ایسی گاڑیوں کی چابیوں کو ایک دھاتی مادے سے بنے پاؤچ میں رکھیں۔