پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

انٹار کٹیکابراعظم میں کونسا تاریخی راز چھپا ہوا تھا؟ جس کا سائنسدانوں نے کھوج لگا لیا، نقشے میں حیرت انگیز انکشاف

datetime 19  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)انٹارکٹیکا ایسا براعظم ہے جسے اسرار سے بھرپور کہا جائے تو کم نہیں ہوگا کیونکہ وہاں ایسے قدرتی عجوبے موجود ہیں جو دہائیوں سے سائنسدانوں کے لیے الجھن کا باعث بنے ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق بظاہر یہ برفانی براعظم میں اوپر سے بہت سپاٹ لگتا ہے جس میں ہر سو برف ہی برف نظر آتی ہے مگر اب سائنسدانوں نے ایسی دریافت کی ہے جس کا علم کروڑوں سال میں پہلی بار ہوا ہے۔

درحقیقت انٹارکٹیکا کی اربوں ٹن برف کے نیچے دنیا کی سب سے گہرائی والی زمین کو دریافت کیا گیا ہے۔یہ منجمد براعظم اپنے نیچے ایک تاریخی براعظم کو چھپائے ہوئے ہے جسے ناسا کے ایک نقشے میں دکھایا گیا، جس سے مستقبل میں انٹار کٹیکا میں برف کے بہاؤ کے ساتھ ساتھ ان خطوں کی نشاندہی میں مدد ملے گی جہاں گرم موسم کے نتیجے میں برف پگھلنے کا امکان زیادہ ہوگا۔اس نقشے کو بیڈ مشین انٹارکٹیکا کا نام دیا گیا ہے جس میں اس براعظم کی چھپی ہوئی تمام تر تفصیلات کو دکھایا گیا ہے۔کیلیفورنیا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سائنسدان اور نقشے کو تیار کرنے والی ٹیم کے سربراہ میتھیو مارلیگم نے بتایا کہ بیڈ مشین کو انٹارکٹیکا کے مخصوص حصوں میں زوم کرکے ہم اہم معلومات دریافت کرنے میں کامیاب ہوئے۔اس نقشے کو جریدے جنرل نیچر جیو سائنسز میں شائع کیا گیا اور برفانی براعظم میں چھپے جغرافیائی پہلو ؤں کو دریافت کیا گیا جن سے معلوم ہوتا ہے کہ برف کے بہاؤ کی ساخت کیا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ یہ چھپے ہوئے پہلو موسمیاتی تبدیلی پر گلیشیئر کے ردعمل پر اثرات مرتب کرتے رہے ہیں۔انٹار کٹیکا میں برف کے بہاؤ سے آگاہی میں جاننا اتنا ہی اہم ہے جتنا زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ، کیونکہ اگر اس براعظم کی تمام برف پگھل جائے تو دنیا بھر میں سمندروں کی سطح میں 200 فٹ تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ایسا جلد ہونے کا امکان تو نہیں مگر اس براعظم کا معمولی حصہ بھی پگھل گیا تو بھی اس کے دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔اس براعظم میں دنیا کی گہری ترین کھائی کی دریافت سے یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ کتنی مقدار میں برف اس خطے سے گزرتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…