پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

دنیا کی وہ گھڑی جو 10کروڑ امریکی ڈالر میں فروخت ہوئی، جانتے ہیں اس گھڑی میں کیا خصوصیات ہیں؟

datetime 19  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برن(این این آئی) یورپی ملک سوئٹرزلینڈ کی مہنگی اور دیدہ زیب گھڑیاں بنانے والی 180 سالہ پرانی کمپنی پیٹک فلپ کی ایک گھڑی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوگئی۔پیٹک فلپ کمپنی کو 1839 میں بنایا گیا تھا اور اس کمپنی نے ملکہ برطانیہ سمیت کئی اہم عالمی سیاسی و سماجی رہنماں سمیت شوبز و اسپورٹس شخصیات کے لیے خصوصی گھڑیاں بھی بنائیں۔ ماضی میں بھی اس کمپنی کی بنائی گئی گھڑیاں ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوئی ہیں،

تاہم پہلی بار اس کمپنی کی گھڑی جی 6300 3 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔امریکی اقتصادی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق پیٹک فلپ کی جانب سے بنائی گئی واحد گھڑی کو ایک فلاحی منصوبے کے تحت فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔اس گھڑی کو جنیوا کے ایک آکشن ہاؤس میں فلاحی منصوبے کے لیے درکار رقم کے لیے فروخت کے لیے پیش کیا گیا اور امید کی جا رہی تھی کہ گھڑی زیادہ سے زیادہ ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے میں فروخت ہوگی۔تاہم گھڑی کو ریکارڈ قیمت 3 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر پاکستانی تقریبا 4 ارب روپے میں فروخت کیا گیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی کمپنی کی گھڑی اتنی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی۔اس سے قبل 2017 پال نیومن رولیکس کی گھڑی ایک کروڑ 77 لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔جب کہ اس سے قبل پیٹک فلپ کی ہی گھڑی 2014 میں تقریبا ڈھائی کروڑ امریکی ڈالر میں فروخت ہوئی تھی، لیکن اب اسی کمپنی کی گھڑی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوگئی۔تین کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت ہونے والی گھڑی کی خاص بات یہ ہے کہ وہ دونوں طرف سے (ڈائل) ہے یعنی وہ دونوں طرف سے وقت دکھا سکتی ہے۔مذکورہ گھڑی کو جہاں دو ڈائل ہیں، وہیں اس کے ہر ڈائل میں 4 چھوٹے ڈائل دیے گئے ہیں جو سیکنڈ، منٹ اور تاریخ علیحدہ علیحدہ دکھاتے ہیں۔کمپنی کی جانب سے بنائی گئی اس واحد گھڑی میں جہاں ہر ڈائل کے اندر 4 چھوٹے ڈائل دیے گئے ہیں، وہیں اس میں ڈیجیٹل سال کا کیلینڈر، الارم اور لیپ ایئر کا سسٹم بھی موجود ہے۔اس گھڑی کو کمپنی نے اسٹیل لیس بنایا تھا جب کہ اس کی ڈیزائن کو بھی اچھوتا قرار دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…