جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

دبئی میں دنیا کا انوکھا میوزیم  تیار، اس میں ایسا کیا رکھا گیا جو ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)دبئی میں  ایک ایسا زیرِ تعمیر منصوبہ بھی ہے جو ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور یہ میوزیم آف دی فیوچرکے نام سے مشہورہوچکا ہے، جو ستونوں کے اوپر ڈرائیور کے بغیر چلنے والی میٹرو کے لیے بنائے گئے ٹریک پر بنایا جا رہا اور یہ شہر کے مالیاتی مرکز کے قریب ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق عجائب گھر کا ڈھانچہ 2400ترچھے ایک دوسرے سے جڑے سٹیل کے ستونوں سے بنایا گیا جو نومبر2018میں مکمل کر لیا گیا تھا۔ اب اس کے بیرونی حصے کے پینلز کو جوڑا جا رہا ہے۔ دبئی میں 20 اکتوبر 2020میں ورلڈ ایکسپو یا عالمی نمائش کے انعقاد کے موقع پر اس عجائب گھر کا افتتاح کر دیا جائے گا۔مستقبل کے اس عجائب گھر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لیتھ کارلسن اسے آنکھ کے ڈیزائن جیسا قرار دینے کو ترجیح دیتے ہیں۔ جن لوگوں نے اس عمارت کو نہیں دیکھا، ہمارے لیے انھیں اس کا ڈیزائن سمجھانا مشکل ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسی کوئی چیز نہیں جس سے اس کی مشابہت ہو۔ایک مقامی تعمیراتی کمپنی کی ایک مقامی کمپنی کِلا ڈیزائن نے سنہ 2015 میں اس عجائب گھر کی عمارت کے نقشے کی منظوری کے لیے کروائے گئے مقابلے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کمپنی کے مطابق اس عمارت کا ٹھوس حصہ جدید دور کے علوم کا مظہر ہے اور اس کے اندر کا خلا اس سب کی عکاسی کرتا ہے جو ہم اب تک نہیں جانتے، یعنی مستقبل۔اس عجائب گھر کا افتتاح 2020 میں متوقع ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…