جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وہ خاتون جس نے مرنے سے قبل اپنی لاش عطیہ کر دی تھی ، مرنے کے بعد جب نعش کو عطیہ کیلئے دنیا کی معروف یونیورسٹی لایا گیا تو ان کیساتھ کیا ہوا؟

datetime 22  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (این این آئی)بیلجیم میں سائنسی تجربات کے لئے میت وصول کرنے والی یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ کم از کم ایک سال کیلئے کوئی نعش وصول نہیں کرسکے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان فری یونیورسٹی آف برسلز (یو ایل بی)کی جانب سے اس وقت سامنے آیا

جب17 دسمبر کو یونیورسٹی اسپتال میں فوت ہونے والی ایک خاتون کی نعش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ مذکورہ خاتون نے 5 سال قبل اپنی میت عطیہ کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔لواحقین سے کہا گیا کہ وہ خاتون کی میت کو دفنا دیں، جس پرخاتون کے بچوں نے شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی والدہ کی وصیت کا احترام نہیں کیا جارہا، جبکہ اس بات سے انہیں پہلے آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔اس شکایت کے جواب میں یونیورسٹی کی اناٹومی لیبارٹری کے ذمہ داران نے بتایا کہ ان کے پاس پہلے سے موجود میتوں کے علاوہ 10 ہزار سے زائد افراد کی سائنس کیلئے اپنی نعش عطیہ کرنے کی وصیتیں موجود ہیں۔اس وقت یونیورسٹی ہر ہفتے صرف تین نعشیں استعمال کررہی ہے، جنہیں میڈیکل، ڈینٹسٹری اور دیگر سائنسی تجربات اور طلبہ کو تعلیم دینے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔یو ایل بی یونیورسٹی کی انتظامیہ اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ اتنی بڑی تعداد میں حاصل ہونے والی نعشوں کو دوسری یونیورسیٹیوں کو بھی فراہم کر سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…