کیرالا ( آن لائن )لاکھ ڈالرکی لاٹری جیتے والے بھارتی شخص نے سونے کے ذخائر دریافت کرلئے۔تفصیل کے مطابق ہندوستان کے ریاست کیرالا میں واقع آبائی علاقے میں میں پیلی نامی شخص نے لاٹری میں 8لاکھ ڈالر جیتے اور پیسوں سے زمین خرید لی۔ زمین خریدنے پر بزرگ انسان نے 100سال پرانی کرنسی ڈھونڈ نکالی ۔جو زمین میں دبائی گئی تھی۔یاد رہے جیتی گئی لاڑری کی رقم بھارتی کرنسی کے
مطابق 6کروڑ روپے تھی۔ جن پیسوں سے زمین خریدی گئی۔ کھدائی کے دوران ملنے والے برتن میں 25سو سے زائد سکے موجود تھے۔کرنسی کا وزن 20 کلوگرام سے زیادہ تھا، سکے چاندی ، تانبے اور سونے میں تراشے گئے تھیخیال کیا جا رہا ہے سکے سو سال پرانے ہیں۔اس کرنسی کا استعمال 1949 میں ہندوستان نے اپنا روپیہ نظام متعارف کرنے سے پہلے کیا تھا۔معائنہ کے بعد معلو م ہوا کہ کرنسی بادشاہ تراوان کے دور کی ہے۔یاد رہے تراوان نے سو سالوں تک جنوبی کیرالہ پر حکمرانی کی۔بھارتی شخص نے فوری طور پر حکام کو اپنی ناقابل یقین دریافت سے آگاہ کیا۔ اس خزانے کو صاف کرنے کے لئے لیبارٹری میں بھیجا جائے گا ، کیونکہ زیادہ کرنسی زمین رہنے سے سبز ہوگئی ۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو لوگوں کیلئے توجہ کا مرکز بنی ہوئے ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین اس شخص کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص قرار دے رہے ہیں۔ کیونکہ 6کروڑ کی لاٹری جیتنے کے بعد سونے ، چاندے کے ذخائر دریافت کرنا اس واقعے میں منفرد ہے۔ اس لئے لوگوں کی توجہ اپنے جانب کھینچ رہی ہے۔ یاد رہے بھارتی شہری نے زمین لاٹری کے پیسوں سے خریدی تھی، لاٹری کی رقم بھارتی کرنسی کے مطابق 6کروڑ روپے کے قریب تھی۔