ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے شمال میں واقع تاریخی اسلامی یادگاروں میں ایک ایسا شہر بھی ہے جس میں پانی کے 45 کنوئیں آج بھی موجود ہیں۔ملک میں شمال میں واقع یہ علاقہ اسلامی نقش ونگاری اور دیگر آثار قدیمہ کی وجہ سے کافی شہرت رکھتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حایل گورنری کے جنوب مشرق میں فیدنامی گائوں جو سعودی عرب کے سب سے اہم آثار قدیمہ کے مقامات میں سے ایک ہے۔ برک زبیدہ اور سیاہ رنگ کے پتھروں سے
بنا ایک پرانا قلعہ جسے قصر خراش کہا جاتا ہے اس علاقے کے تاریخی لینڈ مارک ہیں۔ٹورسٹ گائیڈ ولید العبیدی جو سیاحت میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں نے بتایا کہ فید تاریخی علاقے حائل کا ایک بہت اہم آثار قدیمہ کامقام ہے۔ القصیم روڈ پر حائل سے 92 کلو میٹر دور درب زبیدہ کے وسط میں واقع ہے۔ قصر خراش، برک زبیدہ، عجیب وغریب غاریں، ٹیلوں کا علاقہ اور دوسرے تاریخی مقامات اس کا حصہ ہیں۔