ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چھپے خزانے کی تلاش میں بیوی کو 50دن تک بھوکا رکھنے والاشوہر اپنے انجام کو پہنچ گیا

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہاراشٹرا( آن لائن ) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع چندراپور میں شوہر نے چھپے خزانے کی تلاش میں بیوی کو 50دن تک بھوکا رکھا جسے گرفتار کر لیا ہے۔ مقامی پولیس سٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ایس پی بورکیوٹ نے وقعہ کے متعلق میڈیا کو بتایا کہ دونوں کی شادی

گزشتہ سال ہوئی تھی اور ایک پنڈت نے اس کے سسرال والوںکو مشورہ دیا کہ ہندو رسومات کے تحت بیوی کو 50دن تک بھوکا رکھنے پر شوہر کو چھپے ہوئے خزانے کو حاصل کرنے میں کامیابی ملے گی جس کے بعد شادی کے پہلے روز سے ہی خاتون کو زبردستی رسم و رواج کا پابند بنانے کے لئے ہراساں کیا جاتا رہا۔خاتون جسمانی اور ذہنی طور پر دبائو کا شکار تھی اور زندہ رہنے کے لئے 50دن تک زبردستی کم خوراک پر گزارا کیا جبکہ دن کے اوقات میں اسے روزانہ صبح سے شام تک پوجا کرنے کے لئے کہا جاتا اور رسومات کے دوران اسے کوئی بھی غلطی کرنے پر زدوکوب کیا جاتا۔ پولیس کے مطابق سسرال والوں نے والدین سے بات نہ کرنے کے لئے بہو کا فون بھی چھین لیا تاہم شک ہونے پر باپ بیٹی کے سسرال پہنچ گیا جس پر وہ اپنی بیٹی کی خراب حالت دیکھ کر اسے اپنے ساتھ لے گیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر مہاراشٹرا کی کمیٹی نے پولیس سے اس کے شوہر، سسرال والوں اور دیگر کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے رابطہ کیا جس کے بعد بدھ کو خاتون کے شوہر اور پنڈت کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…