بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

لبنان میں 100 سال بعد نقل مکانی کرنے والی تتلیوں کی دوبارہ یلغار نے لوگوں کو حیرت ذدہ کردیا

datetime 22  مئی‬‮  2019 |

بیروت (این این آئی) لبنان میں موسمِ سرما کی آخری برساتوں اور غیرمعمولی پھولوں کی افزائش کے بعد ملک کے طول وعرض میں نقل مکانی کرنے والی تتلیوں کی یلغار ہوئی ہے جس نے لوگوں کو حیرت ذدہ کردیا ہے۔لبنان کی سینٹ جوزف یونیورسٹی میں نباتی جینیات کے پروفیسرمجدا دغر خرات نے

بتایا کہ اس سے قبل 1917 میں اتنی بڑی تعداد میں ایسی تتلیاں دیکھی گئی تھیں۔ان تتلیوں کو ’رنگ برنگی خاتون‘ یعنی پینٹڈ لیڈی تتلی کہا جاتا ہے جس کا حیاتیاتی نام Cardui Vanessa ہے۔ تتلی کے پروں پر سرخی مائل براؤن رنگ نمایاں ہوتا ہے جس پر سیاہ و سفید دھبے ہوتے ہیں۔ یہ تتلیاں اب لبنان کے باغات، سبزہ زاروں، کھیتوں اور دیہاتوں میں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جسے دیکھ کر لوگ اس مخلوق کی سالانہ نقل مکانی کو سمجھ سکتے ہیں۔ تاہم بعض لبنانیوں نے لبنان میں ٹڈی دل کے حملے کو بھی یاد کیا جو 1915 سے 1918 تک جاری رہا تھا اور فصلوں کی تباہی سے ہزاروں لبنانی بھوک سے لقمہ اجل بن چکے تھے۔اب لبنان میں موسمِ بہار کی آمد ہے اور سبزے پر ایسی ہزاروں لاکھوں تتلیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ امریکی یونیورسٹی آف بیروت کی ماہر ڈاکٹر یاسمینا ال امینی نے غیرمعمولی تعداد میں آنے والی تتلیوں کی وجہ آب و ہوا میں تبدیلی کو قرار دیا ہے۔یاسمینا کہتی ہیں کہ مشرقی یورپ کی سرد ہواؤں اور لبنان کے معتدل درجہ حرارت سے تتلیاں یہاں رکی ہیں بصورتِ دیگر وہ گرمیوں میں دوبارہ افریقہ اور یورپ چلی جاتی ہیں۔ ہر تتلی کی زندگی کا دورانیہ صرف 25 دن ہوتا ہے اور اب وہ پورا موسمِ بہار کا پورا عرصہ لبنان میں گزاریں گی۔واضح رہے کہ پینٹڈ لیڈی بٹرفلائی ہر سال 12 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…