منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

کیا آپ ایک آسان سوال کا جواب دے سکتے ہیں کہ آپ انگلش حرف X کیسے لکھتے ہیں؟

datetime 16  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ ایک آسان سوال کا جواب دے سکتے ہیں کہ آپ انگلش حرف X کیسے لکھتے ہیں؟ یعنی پہلے اوپری بائیں کونے سے نیچے کی جانب لکیر کھینچتے ہیں اور پھر دائیں جانب سے؟ یا پہلے دائیں جانب کی لکیر پسند کرتے ہیں؟ تو ایسا لگتا ہے کہ

اس حرف کو متعدد طریقوں سے لکھنا ممکن ہے اور اس سوال نے سوشل میڈیا صارفین کو لگتا ہے کہ دیوانہ کرکے رکھ دیا ہے۔ ٹوئٹر پر وائرل تصویر جو ہر ایک کو پسند آگئی ٹوئٹر پر یہ سوال بہت تیزی سے وائرل ہوا ہے جس میں پوچھا گیا کہ لوگ X کو کیسے لکھتے ہیں۔ ٹوئٹر صارف @SMASEY کے اس سوال نے ہزاروں افراد کو ایک دوسرے سے اختلاف پر مجبور کردیا ہے اور ایسا کافی عرصے سے دیکھنے میں نہیں آیا تھا۔ ٹوئٹر صارف نے پوچھا کہ آپ کس طرح X کو لکھتے ہیں اور پھر 8 طریقے بھی دیئے ہیں، ہر ایک کے پہلے اسٹروک کی رنگت مختلف ہے، یعنی جیسے نمبرون آپشن میں سرخ رنگ دیا گیا، 2 نمبر آپشن میں نیلی لائن اور ایسے ہی تمام نمبرز میں رنگ کے ساتھ بتایا گیا کہ کس طرح ایکس کو تحریر کیا جاتا ہے۔ اس خاتون صارف کے مطابق اس بات پر عام اتفاق ہے کہ امریکی شہری 7 اور 8 نمبر آپشن کو پسند کرتے ہیں جبکہ برطانیہ میں لوگ 5 اور 6 کو ترجیح دیتے ہیں۔ اب تک اسے ہزاروں افراد لائیک کرچکے ہیں جبکہ 21 ہزار سے زائد افراد نے جواب دیا اور 12 ہزار کے قریب ری ٹوئیٹ بھی ہوچکا ہے۔ کچھ لوگوں کو اپنے جواب پر مکمل یقین ہے جبکہ دیگر کو نہیں، اکثر کو تو یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ X کو اتنے زیادہ طریقوں سے لکھنا بھی ممکن ہے۔ تو آپ کیسے اس حرف کو لکھتے ہیں؟ نیچے کمنٹس میں بتانا مت بھولیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…