سعودی نوجوان خاتون نے اپنے فن سے پتھروں کو زبان دے دی

13  مارچ‬‮  2019

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر الخبر میں مقامی نوجوان خاتون منی الملیکی نے پتھروں پر فن پارے تیار کرنے کا منفرد شوق اپنایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق منی نے اپنے گھر کے ایک چھوٹے سے کمرے کو ورکشاپ میں تبدیل کر دیا ہے۔

جہاں وہ اپنا زیادہ تر وقت مختلف نوعیت کے پتھروں اور چٹانوں کے ٹکڑوں پر رنگوں کے ذریعے خوب صورت تصاویر بناتے ہوئے گزارتی ہیں۔ منی نے اپنے فن کے لیے موزوں پتھروں کی تلاش کے واسطے مملکت کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جن میں العلا، حائل اور ریاض شامل ہیں۔نوجوان سعودی خاتون پتھروں پر اس طرح کے فن پارے نقش کرتی ہیں جو دیکھنے والوں سے پسندیدگی کی سند اور داد وصول کیے نہیں رہتے۔عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سعودی مصورہ منی نے کہا کہ یہ فن صرف میرا شوق نہیں بلکہ یہ میری توانائی کا نچوڑ اور میرے احساسات اور افکار کا اظہار ہے۔ میں نے یہ کام 4 سال قبل شروع کیا تھا جب میں کاغذ کے علاوہ فن پاروں کی تیاری کے لیے گھر میں کوئی دوسرا مواد تلاش کر رہی تھی۔ اس دوران مجھے گھر میں ایک پتھر مل گیا اور میں نے اس پر مصوری کا شوق پورا کر ڈالا۔ اس کو میرے آس پاس موجود سب ہی لوگوں نے پسند کیا تو مجھے مزید حوصلہ ملا اور میں نے مختلف حجم اور مختلف نوعیت کے پتھروں تصاویر بنانا شروع کر دیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…