بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جرمنی میں حادثے کے بعد خاتون انگریزی بولنا بھول گئیں

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) جرمنی میں ایک خاتون حادثے کے بعد انگریزی بولنا بھول گئیں اور وہ صرف اپنی پہلی مادری زبان جرمن میں ہی بات کرتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کچھ ماہ قبل ہینا اپنے ساتھی کے ساتھ امریکی پرفضا مقام پر سائیکل میں جارہی تھیں کہ اچانک وہ

حادثے کی شکار ہوگئیں۔ ہینا 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اسپورٹس سائیکل پر تھیں کہ وہ ایک اور سائیکل سوار سے ٹکراکر بے ہوش ہوگئیں۔ جب انہیں ہوش آیا تو وہ ہسپتال میں تھیں اور انہیں لوگوں کی گفتگو سمجھ نہیں آرہی تھی۔پھر ہینا کی بہن کو بلایا گیا جس نے جرمن زبان میں گفتگو کی تو اسے احساس ہوا کہ وہ انگریزی زبان بھول چکی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہینا کے والدین جرمن تھے اور بچپن میں انہوں نے جرمن زبان سیکھی تھی اور اس کے بعد انگریزی سے واقفیت حاصل کی۔نیورو سرجن اور دماغی امراض کے ماہر ڈاکٹر کولن شائف نے کہا کہ ہینا ایک مرض کی شکار ہوگئی ہیں جسے سیکنڈری لینگویج لوس کہتے ہیں اس عجیب کیفیت میں مبتلا مریض دوسری زبان بھول جاتا ہے، انسانی دماغ اتنا حساس ہے کہ وہ بعض الفاظ ادا کرنا بھول جاتا ہے لیکن بچپن میں سیکھی ہوئی زبان اور گفتگو یاد رکھتا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…