لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف اداروں میں معیاری وقت کے تعین کے لیے شہری نے عدالت سے رجوع کرلیا، درخواست گزار کے مطابق ہر شخص اور ادارے کی گھڑیوں میں سیکنڈز اور ملی سیکنڈز کا فرق ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے شہری نے ملک میں معیاری وقت کے تعین کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ملک میں
رائج اسٹینڈرڈ ٹائم کیا ہے کسی کو معلوم نہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ ہر شخص اور ادارے کی گھڑیوں میں فرق پایا جاتا ہے، ہر شخص اور ادارے کی گھڑیوں میں سیکنڈز اور ملی سیکنڈز کا فرق ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ نیشنل فزیکل اینڈ سٹینڈرڈ لیبارٹری معیاری وقت کی تشہیر کی پابند ہے۔ عدالت ملک میں یکساں معیاری وقت کے نفاذ کو یقینی بنانے کا حکم دے۔