اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

میرا انعام کیوں نہیں نکلا؟ جنونی خاتون کا لائیو کوریج کے دوران رپورٹر پر حملہ

datetime 4  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں انعام نہ نکلنے پر جنونی خاتون نے لائیو کوریج کے دوران رپورٹر پر حملہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ تھائی لینڈ کے شہر ’ہال‘ میں پیش آیا جہاں ایک عورت محض انعام نہ نکلنے پر آگ بگولہ ہوگئی۔

اور خاتون رپورٹر پر حملہ کردیا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہفتہ وار انعامی لاٹری نکلتی ہے جس میں اگر کسی خوش نصیب شخص کا نام آجائے تو اسے قیمتی انعامات اور بھاری رقم سے نوازا جاتا ہے۔ لائیوکوریج کے دوران جب خاتون رپورٹر نے لاٹری جیتنے والے شخص کا نام پکارا لیکن جنونی خاتون نے اپنا نام نہ سن کر لائیوکوریج کے وقت ہی رپورٹر پر پیچ کس سے حملہ کردیا۔ مشتعل خاتون اچانک کیمرے کے سامنے آئی اور اینکر کے گلے پر اسکریوڈرائیور رکھ دیا، حالات کی سنگینی دیکھ کر عملے نے حملہ آورکو دبوچ لیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 23سالہ خاتون دماغی مریضہ ہیں، حملے کے بعد مختصر وقت کے لیے لائیوکوریج معطل رہی بعد ازاں ٹرانس میشن کا دوبارہ آغاز کردیا گیا۔ خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا، اینکر کے گلے میں ہلکی سے خراش آئی۔ حملہ آور خاتون کو جب دبوچا گیا اس دوران وہ کافی مشتعل تھیں اور اپنا انعام نہ نکنے پر چلا رہی تھیں تاہم پولیس نے مداخلت کرکے معاملہ حل کرایا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…