پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

ایف 16 طیارے کا استعمال؟ بھارتی میڈیا نے نسوار کی تھیلی بطور ثبوت پیش کردی

datetime 2  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے اپنے عوام کو پاگل بنانے کے لیے نسوار کی تھیلی کو بطور ثبوت پیش کردیا جس میں بتانے کی کوشش کی گئی کہ پاکستان نے ایف 16 طیارہ استعمال کیا جس کو بھارتی فضائیہ نے مار گرایا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کا ایف سولہ طیارہ طیارہ مار گرایا تاہم میڈیا اور حکمرانوں کے پاس

اس کا کوئی ثبوت موجود ہی نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا نے چیخ چیخ کر اپنی کامیابی کے جھوٹے دعوے کیے اور قوم کو بتایا کہ بھارت کے پائلٹ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کا خطرناک طیارہ گرایا۔ ایک روز قبل صحافیوں نے تینوں فوجی ترجمان کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی ثبوت مانگے تو ائیرچیف مارشل نے ایک ٹکڑا دکھا کر اسے بطور ثبوت پیش کیا۔ صحافیوں کے سوالات سن کر فوجی حکام یا بھارتی وزرا اس قدر گھبرائے کہ انہوں نے ثبوت فراہم کرنے کے بجائے آئیں بائیں شائیں سے کام لیا اور بات کو گھما کر پیش کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی وزیراعظم کی طرح جنگی جنون میں مبتلا میڈیا کے کچھ چینلز نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری بننتے ہوئے بطور ثبوت نسوار کی تھیلی پیش کردی۔ ایسا ثبوت دیکھ کر بھارتی عوام تو بے وقوف بن گئے مگر عالمی میڈیا میں بھارت کی خوب جگ ہنسائی ہوئی اور دنیا کے باشعور عوام نے ہنس ہنس کر اس ثبوت کا مذاق بنایا۔ نامور بھارتی چینل انڈیا ٹوڈےکےاینکرنے سوشل میڈیا پر وائرل تصویرکو ایف سولہ کا ٹکڑا قرار دینے کی کوشش کی مگر دفاعی تجزیہ کار نے قلعی کھول دی۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…