بیجنگ(این این آئی) چین میں انوکھے میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے حاضرین کو حیران کردیا۔تفصیلات کے مطابق چینی شہر شنگھائی میں منفرد کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، روایتی پوپ موسیقی کے ساتھ ہولوگرام ٹیکنالوجی کے استعمال نے سب کو حیران کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چین کے مقبول پیانو نواز لین لینگ اور دنیا کی پہلی ورچوئل پاپ سنگر لیو تانیا نے بھرپور انداز میں پرفارم کرکے لوگوں کے دل جیت لیے۔ہولوگرام کی جدید ٹیکنالوجی اور روایتی موسیقی کے
امتزاج نے حاضرین کو حیران کردیا۔جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فرضی گڑیا اسٹیج پر نمودار ہوئی اور گانا گا کر سب کو حیران کردیا، اس موقع پر حاضرین دنگ رہ گئے۔لین لینگ کا کہنا تھا کہ ہولوگرام کے استعمال کا مقصد کنسرٹ میں ایک نئی جہت متعارف کرانا ہے تاکہ نوجوان کلاسیکل میوزک کی طرف راغب ہوں، امید ہے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔کنسرٹ میں موجود شہری جھوم اٹھے، اور یادگار لمحوں کو کیمرے کی آنکھ سے قید کیا، چین میں پہلی بار ہولوگرام ٹیکنالوجی کو کسی کنسرٹ میں استعمال کیا گیا ہے۔