منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ترکی : کمسن بچے کا ساتھی طالب علم سے بدلہ لینے کےلیے خطرناک اقدام

datetime 24  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) پرائمری کلاس کے بچے نے بدلہ لینے کے لیے اپنے ساتھیوں کے پانی میں گوند ملا دیا، آلودہ پانی پینے کے باعث بچوں کو اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق فلم، ڈراموں اور کارٹون کے منفی اثرات کے باعث بچوں کے ذہنوں میں تشدد کا عنصر پروان چڑھ رہا ہےجس کے باعث معاشرے میں اکثر کمسن بچوں کی جانب انتہائی شدت پسندانہ رویوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ ترکی کے شہر برسا میں پیش آیا جہاں برسا اسکول میں پرائمری کلاس کے ایک طالب علم نے بدلہ لینے کی غرض سے اپنے دیگر ساتھیوں کے پانی میں گوند ملا دیا۔ ترکی میں 9 سالہ بچے نے چھپکے سے کلاس میں جاکر دیگر طالب علموں کی بوتلوں میں گوند ملا دیا جب تمام بچے فزیکل ایجوکیشن کی کلاس میں مصروف تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے بدلہ لینے کیلئے انتہائی خطرناک قدم اٹھانے والے کمسن بچے کا نام ظاہر نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق جب دیگر طالب علم فزیکل ایجوکیشن کی کلاس میں شرکت کے بعد اپنی کلاس میں واپس لوٹے تو تھکاوٹ سے چور تھے اور تھکاوٹ ددور کرنے کے لیےطالب علموں نے بوتلوں کے ڈھکن کھولے اور آلودہ پانی پی لیا جس کے باعث ان کی طبعیت خراب ہوگئی۔ متاثرہ بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ ’ایک بچے نے ہمارے بچوں کے پانی میں گوند ملائی تھی جس کے بچوں کی طبعیت خراب ہوگئی، خوش قسمتی سے واقعے کی اطلاع ملتے ہی طبی امداد فراہم کرنے والا عملہ بروقت موقع پر پہنچ گیا اور انہیں اسپتال منتقل کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ استپال منتقل کرنے کے بعد بچوں کو فوری طبی امداد فراہم کردی گئی تھی جس کے باعث تمام بچوں کی حالت ٹھیک ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے میں ملوث بچے کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچے مجھے تنگ کررہے تھے اس لیے میں نے انتقام لینے کےلیے ان کی پانی کی بوتلوں میں گوند میں شامل کردیا۔ برسا استپال کے ترجمان ڈاکٹر ایفریل کا کہنا تھا کہ تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر اور وہ اپنے اپنے گھر جاسکتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ترک اسکولوں میں لوگوں قانون کے مطابق پولیس اس کیس کی تفتیش میں شامل نہیں ہوسکتی کیوں کہ ملزم کی عمر کم ہے۔ خیال رہے کہ ترکی میں جرم کی عمر 14 برس ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…