اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

انڈونیشی پارک میں دیوہیکل کموڈو ڈریگن گتھم گتھا، ویڈیو وائرل

datetime 23  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رِنکا (مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیا کے ایک چھوٹے جزیرے رنکا کے کموڈو نیشنل پارک میں دو دیوہیکل کموڈو ڈریگن اچانک گتھم گتھا ہو گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں میں خوف ناک جنگ چھڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق جزیرہ رنکا پر ایک انڈونیشی پارک میں دو کموڈو ڈریگن اچانک لڑ پڑے۔

کافی دیر تک دونوں میں خوف ناک جنگ چھڑی رہی۔ کموڈو نیشنل پارک میں چھڑنے والی کموڈو جنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی۔ سیاہ رنگ کے دیوہیکل کموڈو ڈریگن ایک دوسرے پر داؤ پیچ استعمال کرتے رہے اور زمین پر ایک دوسرے کو پٹختے رہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ کسی سائنس فکشن فلم کے خوف ناک مناظرنہیں بلکہ یہ دل چسپ مناظر انڈونیشیا کے ایک پارک کے ہیں۔ ایک دوسرے کو پچھاڑنے کی کوشش کرنے والے کموڈو ڈریگنز کی انوکھی ریسلنگ کی ویڈیو نے دھوم مچا دی۔ کموڈو ڈریگنز کی لمبائی دو میٹر کے قریب ہے جب کہ ان کا وزن تقریباً 80 کلو گرام بتایا گیا، پارک کی سیر کرنے والے سیاح لڑائی کا منظر دیکھ کر موبائل سے ویڈیو بنانے میں مصروف ہو گئے۔ واضح رہے کہ کموڈو ڈریگن کا تعلق چھپکلی کی نسل سے ہے، جو انڈونیشیا کے جزیروں کموڈو، رِنکا، فلورز، گلی موتنگ میں پائے جاتے ہیں، یہ زمین پر موجود چھپکلی کی سب سے بڑی قسم ہے، اس کی زیادہ سے زیادہ لمبائی تین میٹر تک ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…