واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے کمسن شہری نے صدر ٹرمپ کی میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر میں مدد کرنے کےلیے چاکلیٹ فروخت کرکے خطیر رقم جمع کرلی تاکہ غیر قانونی ہجرت کو روکا جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق امریی ریاست آسٹن کے شہر ٹیکساس کے رہائشی
7 سالہ بینٹن اسٹیون امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اتفاق کرتے ہوئے امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کےلیے عملی جدوجہد شروع کردی ہے۔ چھوٹے ہٹلر کے نام سے مشہور بینٹن کے والدین نے بتایا کہ ’ان کے بچے نے اسٹیٹ آف دی یونین تقریر سننے کے بعد میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کےلیے چندہ جمع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین امریکا کی حکمران جماعت ریپبلیکن سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے سیاست میں دلچسپی لینے پر اپنے بیٹے کی حوصلہ افزائی کی۔ مذکورہ بچے کے والدین کا خیال ہے کہ بینٹن ٹیلی ویژن پر سیاسی پروگرام دینے اور کھانے کے دوران والدین سے سیاسی گفتگو سننے کے باعث سیاست کی جانب راغب ہوا ہے۔ بچے کی والدہ جینیفر کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں ہمارے لیے یہ بات ضروری ہے کہ ہماری اولادیں جانتی ہے کہ دنیا میں کیا چل رہا ہے، ہم کہاں کھڑے ہیں‘۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بینٹن دو دنوں میں میکسیکو دیوار کی تعمیر کیلئے 5 ہزار امریکی ڈالر (6 لاکھ 95 ہزار روپے) جمع کرچکا ہے۔ بینٹن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پاگل ہیں جو مجھے چھوٹا ہٹلر کے نام سے بلارہے ہیں اور کچھ لوگ واقعی میرے کام سے بہت خوش ہیں۔ مذکورہ بچے کا کہنا تھا کہ میں طے شدہ منصوبے کے تحت چاکلیٹ کی فروخت حاصل ہونے والی رقم صدر ٹرمپ کو بھیجوں گا تاکہ غیر قانونی طور پر ہجرت کرکے ہمارے ٹاؤن میں رہتے ہیں۔