پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

کیا آپ ٹرمپ یا کم جونگ کا ہیئر اسٹائل مفت بنوانا چاہتے ہیں؟

datetime 22  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنوئی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا ہیئراسٹائل بنوانے کے لیے شہریوں کو سنہرا موقع مل گیا۔ اگر آپ کو امریکی صدر یا پھر شمالی کوریا کے سربراہ کا ہیئر اسٹائل پسند ہے اور اپنے بال بھی اسی طرح تراشنا چاہتے ہیں تو یہ

نادر موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویت نام کے دارالحکومت ہنوہی میں ایک ایسا حجام ہے جو ٹرمپ اور کم جونگ ہیئر اسٹال بالکل مفت بنارہا ہے۔ البتہ یہ آفر صرف 28 فروری تک ہے، لی ٹونگ ڈونگ نامی حجام کا فری میں بال تراشنے کا مقصد ٹرمپ اور کم جونگ ان کی حالیہ ملاقات کو سپوٹ کرنا ہے۔ دونوں ممالک کے سربراہان کی ملاقات ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں 27 یا 28 فروری کو ہونے جارہی ہے، جس کے پیش نظر حجام نے یہ آفر محدود مدت تک رکھی ہے۔ حجام کا کہنا ہے کہ وہ امن سے محبت کرتا ہے، اور اپنے تئیں جتنا ہوسکے اس کا پرچار کرنے کی کوشش کرتا ہوں، یہ عمل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ان کے مطابق امریکا ویت نام جنگ میں خاندان کے دو افراد مارے گئے تھے، جنگ سے شدید نفرت ہے، خطے میں امن ومحبت سے رہنا چاہیے۔ خیال رہے کہ ویت نام کے اس ہیئر اسٹائلر کی سوشل میڈیا پر بھی بڑے چرچے ہیں، شہری بال بنوانے کے بعد اپنی تصاویر اور ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شیئر کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…