پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

دنیا کی امیر ترین بلی 25 ارب روپے کی مالک

datetime 21  فروری‬‮  2019 |

پیرس (این این آئی) دنیا کی امیر اور مشہور ترین بلی کو وراثت میں 200 ملین ڈالر کی جائیداد ملنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔فیشن ڈیزائنر کارل لیگر فیلڈ منگل کے روز85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ آنجہانی فیشن ڈیزائنر کی بلی چوپے دنیا کی مشہور ترین بلی ہے جو فیشن شوز اور مختلف اشتہارات میں کام کرکے اپنی 3 ملین ڈالر سے زائد کی دولت جمع کرچکی ہے۔ کارل لیگر فیلڈ کا کوئی وارث نہیں ہے جس کے باعث چوپے کو ان کی 200 ملین

ڈالر کی جائیداد ملنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔اپنی زندگی میں بھی فیشن ڈیزائنر نے اس بلی کو انتہائی شاہانہ طریقے سے رکھا اور اس کے اکآنٹ میں اتنی رقم جمع کرائے رکھی تاکہ اسے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑا۔بلی کے آنجہانی مالک کارل لیگر فیلڈ نے چوپے کیلئے مستقل طور پر ایک باڈی گارڈ اور 2 خادمائیں رکھی ہوئی تھیں جو ان کے انتقال کے بعد بھی مستقل طور پر اس بلی کی خدمت کرتے رہیں گے۔ خیال رہے کہ چوپے کا اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ہے جس پر اسے سوا 2 لاکھ سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…