پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

روس کے خطے کیمیروو کے 3 شہروں میں سیاہ برف باری ، عوام خوف زدہ

datetime 17  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے خطے کیمیروو کے 3 شہروں میں سیاہ برف باری کے نتیجے میں لوگ خوف زدہ ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے خطے کیمیروو کے تین شہروں پروکوپیوسک، اور لیننسک کوزنیتسکی کے پراسیکیوٹرز سیاہ برف باری کی

وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایک طرف مقامی افراد کی جانب سے سماجی روابط کی مختلف سائٹس پر شیئر کی گئیں تصاویر میں سیاہ برف کے مناظر پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے، دوسری جانب دیگر صارفین کا موقف ہے کہ سیاہ برف باری خوب صورت لگ رہی ہے۔ مقامی میڈیا نے برف باری کے سیاہ ہونے کا ذمہ دار علاقے میں موجود کوئلے کے مقامی پلانٹس کو قرار دیا ہے۔ پروکوپیوسکا فیکٹری کے ڈائریکٹر جنرل اناتولے وولوک نے کوزباس ٹی وی کو بتایا کہ ان کے پلانٹ میں ہوا کو کوئلے کے پاؤڈر سے محفوظ رکھنے والی شیلڈ نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ کیمیروو کے ڈپٹی گورنر آندرئی پانو، جو ماحولیات کے انچارج بھی ہیں، وہ مقامی ماہرین سے اس معاملے پر بات چیت کے لیے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ صرف کوئلے کا پلانٹ اس مسئلے کی وجہ نہیں، کوئلے کے بوائلر، گاڑیوں کا دھواں اور کوئٹہ جلانے والے پلانٹ کو بھی ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ ’صفائی کا کوئی نظام نہیں، دھول مٹی، کچرا اور کوئلہ علاقے میں موجود ہے، ہم اور ہمارے بچے اس ماحول میں سانس لے رہے ہیں، یہ محض ایک خواب ہے۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑیاں بھی سیاہ برف سے ڈھکی ہوئی ہیں جبکہ اکثر افراد نے آلودگی کی وجہ سے پھیپھڑوں پر پڑنے والے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…