پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

امریکی ٹی وی چینل کے اینکر کا 10 برس سے ہاتھ نہ دھونے کا اعتراف

datetime 13  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز کے اینکر نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے 10 برس سے اپنے ہاتھ نہیں دھوئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نیوز چینل کے اینکر پرسن پیٹ ہیگسیتھ نے نشریات کے دوران کہا ہے کہ کوئی جراثیم نہیں ہوتے۔

جراثیم حقیقی چیز نہیں ہیں اور مجھے اپنے ہاتھ دھوئے دس برس کا عرصہ بیت چکا ہے۔ فوکس اینڈ فرینڈ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انفیکشن پیدا کرنے والے مائیکرو آرگنزم کا وجود نہیں کیونکہ وہ کھلی آنکھوں سے نہیں دیکھے جاسکتے ہیں۔ پیٹ ہیگسیتھ نے یہ اعتراف اس وقت کیا جب وہ پیزا کھا رہے تھے تو ساتھی اینکر ایڈہینری اور جیڈیاہ بیلا ان کا مذاق اُڑا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرا رواں سال کا پروگرام یہ ہے کہ میں جو باتیں آف دی ریکارڈ کہتا ہوں وہ آن ایئر کہوں۔ نیوز اینکر کے اعتراف کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا بعض لوگوں نے ان کی اس حرکت پر تشویش کا اظہار کیا اور بعض نے ان کی حمایت بھی کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، میں تقریباً 70 سال کا ہوں لیکن برسوں سے مجھے کوئی نزلہ بخار نہیں ہوا، ہمارے جسم کو جراثیم کی ضرورت ہے تاکہ ان سے لڑ سکیں، یہاں بہت سارے لوگ جراثیم سے ڈرتے ہیں۔ نیوز اینکر پیٹ ہیگسیتھ نے ایک امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دس برس سے ہاتھ نہ دھونے والی بات انہوں نے ازراہ مذاق کہی تھی اسے سیریس لے لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں لوگ اپنے ساتھ ہاتھ صاف کرنے کے لیے لوشن لیے ساتھ پھرتے ہیں وہ یہ سمجھتے ہیں کہ جراثیم سے پاک کرکے ان کی زندگی بچ سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…