لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ داستان محبت ایسی ہوتی ہیں جو آپ کو صرف جذباتی ہی نہیں بلکہ سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک کہانی 99 سالہ بزرگ خاتون کی ہے۔99 سالہ بزرگ خاتون کو اپنے منگیتر کا ہاتھ سے لکھا خط 77 سال بعد ملا۔ یہ داستان محبت بےحد دلچسپ ہے۔
یہ کہانی فیلس پونٹنگ اور بل واکر کی ہے۔ بل واکر ہندوستان میں ولٹ شایر ریجیمنٹ میں تعینات تھے۔ فیلس پونٹنگ اور بل واکر کو ایک دوسرے سے دوسری عالمی جنگ کے دوران محبت ہوئی۔ فیلس کے منگیتر بل واکر ایک فوجی تھے جو ہندوستان میں تعینات تھے۔ بل کا لکھا خط ان کی منگیتر کو ان کی موت کے بعد ملا۔ جہاز ڈوبنے کی وجہ سے بل کی موت 1941 میں ہو گئی تھی۔بل نے اپنے منگیتر کو خط لکھا لیکن وہ ان تک نہیں پہنچا۔ دراصل، فیلس پونٹگ نے بل کو شادی کی تجویز خط لکھ کر دی تھی اور اس کے جواب میں بل نے بھی انہیں خط لکھا۔ لیکن بل کا خط پونٹنگ تک نہیں پہنچا۔ پونٹنگ نے سوچا کہ بل نے ان کے خط کا جواب نہیں دیا۔ یہ سوچ کر پونٹنگ نے کسی دوسرے شخص سے شادی کر لی۔پونٹنگ نے جم ہولیوے سے شادی کر لی۔ ان کے چار بچے ہوئے ۔ جم ہولیوے کی موت کے بعد پونٹنگ نے ریجینالڈ پونٹنگ سے دوسری شادی کر لی۔ ان کے سات پوتی پوتے ہیں۔ اس حادثہ کے 77 سال بعد پونٹنگ کو بل کا خط ملا اور انہوں نے اس خط کو پڑھا۔ یہ خط اب لندن پوسٹل میوزیم میں رکھا ہوا ہے۔