پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

موبائل چور سے تفتیش کا خوفناک طریقہ، پولیس نے ملزم پر سانپ چھوڑ دیا

datetime 12  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کی پولیس نے موبائل فون چوری کے الزام میں گرفتار ملزم پر اقبال جرم کے لیے تفتیش کے دوران سانپ چھوڑ دیا۔ برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی علاقے پاپوامیں پولیس نے ایک ملزم کو موبائل چوری کے الزام میں گرفتار کیا۔

اور اقبالِ جرم کے لیے اُس پر سانپ چھوڑ دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس یونی فارم میں ملبوث تفتیشی افسران زمین پر بیٹھے نوجوان پر سانپ پھینک رہے ہیں تاکہ وہ اپنے جرم کا اعترام کرے۔ رپورٹ کے مطابق نوجوان پر الزام تھا کہ اُس نے شہری سے موبائل چھینا اور اُسے فروخت کردیا، مذکورہ شخص کی تھانے میں شکایت پہنچی تو پاپوا کی پولیس نے اُسے حراست میں لیا اور تھانے کے آئی۔ تفتیشی افسران نے ملزم کے ہاتھوں میں ہتھکڑی لگائی اور اُس پر بڑا سانپ چھوڑ دیا تاکہ وہ خوفزدہ ہوکر اقبال جرم کرلے۔ پولیس کی دورانِ تفتیش سانپ چھوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو حکام نے عوام سے معافی مانگی۔ محکمہ پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’تفتیشی اہلکاروں کا طریقہ کار غیر پیشہ وارانہ تھا جس پر ہم عوام سے معافی کے طلب گار ہیں تاہم نوجوان پر جو سانپ چھوڑا گیا اُس کا زہر نکال لیا گیا تھا اس لیے جان کو کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ مذکورہ اہلکاروں کو معطل کر کے اُن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا البتہ تفتیشی افسران پر اقدام قتل کی کوئی دفع عائد نہیں کی جاسکتی۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کے طریقہ تفتیش پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا جبکہ صارفین نے بھی پولیس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…