انوکھی بیماری میں مبتلا : بھیڑئیے جیسے چہرے والا بھارتی بچہ کون ہے؟

11  فروری‬‮  2019

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ایسے بچے کا انکشاف ہواہے اس طرح عجیب الخلقت ہے کہ اس کا تمام چہرہ کسی بکری یا بھیڑ کی طرح بالوں سے ڈھکا ہواہے ۔جیوز نیوز کے مطابق اصل میں مدھیہ پردیش کے علاقے رتلام سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ للت پٹیدار پیدائشی طور پر ایک عجیب و غریب بیماری کاشکارہے جو بھی اس کاپہلی مرتبہ دیکھتا ہے۔

وہ ڈر جاتاہے لیکن جو لوگ اسے جانتے ہیں وہ اب اس بچے سے اس قدر مانوس ہو چکے ہیں کہ اب انہیں نہ تو انہیں للت سے ڈر لگتا ہے اور نہ ہی عجیب محسوس ہوتاہے ۔ڈاکٹروں کا کہناہے کہ للت ہائپر ٹریکوسس نامی بیماری کے ساتھ پیدا ہوا جسے’ ’ویروولف سینڈروم‘ ‘بھی کہا جاتا ہے۔اس بیماری میں ملوث افراد کے چہرے سمیت پورے جسم پر 5 سینٹی میٹر تک لمبے بال نکلتے آتے ہیں، یہ عجیب الخلقت بچہ للت اپنے سکول اور علاقے کے دوستوں میں بہت مشہور ہو چکا ہے اور اس کے ساتذہ کا کہناہے کہ للت پڑھائی میں اچھا لیکن شرارتی بھی ہے ۔للت کا کہنا ہے کہ اس کے دوست بہت اچھے ہیں اور وہ اپنے دوستوں کے ساتھ خوب کھیلتا ہے لیکن کبھی کبھار اجنبی لوگ مجھے دیکھ کر پتھر مارتے ہیں اور بندر بھی کہا جاتا ہے ، ا س نے کہا کہ کبھی کبھار میں سوچتا ہوں کہ کاش میں بھی دوسرے بچوں کی طرح ہوتا لیکن اس حوالے سے کچھ کرنے کے قابل نہیں ہوں، اب میں خود کو اس صورت حال کا عادی بنا چکا ہوں اور میں خود سے مطمئن ہوں کیونکہ چہرے پر بڑے بالوں کی وجہ سے ہی میں دوسروں سے الگ نظر آتا ہوں۔للت کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا 5 بہنوں کا کلوتابھائی ہے اوربہت سی دعاؤں کے بعد پیداہواہے ، اس لئے ہی میرے لئے بہت ہی اہم ہے ۔بہنیں للت کے چہرے کے بالوں کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔للت گراؤنڈ میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…