ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹیکساس : کینسر میں مبتلا چھ سالہ بچی پولیس افسر تعینات

datetime 9  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکساس پولیس نے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا چھ سالہ بچی کو پولیس افسر بناکر اس کے خواب کو حقیقت کا رنگ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کینسر جیسے موذی مرض سے زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والی چھ سالہ بہادر بچی کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ

ٹیکساس پولیس ڈیپارٹمنٹ میں حلف برداری کی تقریب دو روز قبل منعقد ہوئی جس میں کینسر میں مبتلا ابیگل نے بحیثیت پولیس افسر حلف اٹھایا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثری بچی حلف کے پولیس چیف کے ساتھ ساتھ دہرا رہی تھی ’میں وعدہ کرتی ہوں سب کی مدد کروں گی، میں وعدہ کرتی ہوں ہمیشہ اپنی پولیس فیملی کےلیے مددگار رہوں گی اور وعدہ کرتی ہوں کہ ہمشیہ برے افراد کے خلاف جنگ جاری رکھوں گی‘۔ کمسن پولیس افسر ابیگل کا کہنا تھا کہ ’مجھے کینسر ہے، میرے پیھپڑوں میں برے افراد گھسے بیھٹے ہیں‘ لیکن یہ اپنی زندگی کو بھرپور انداز میں جینے کا وقت ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 6 سالہ ابیگل آیرئس جب حلف کے الفاظ دہرا رہی تھی تو پولیس چیف سمیت ہر آنکھ اشکبار تھی۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ تقریب حلف برداری میں پولیس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ متاثرہ بچی کی والدہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہم گزشتہ کچھ ہفتوں سے مستقل گریہ کررہے ہیں، یہ صورتحال ہمارے کےلیے بہت کٹھن مرحلہ ہے۔ ابیگل کے والد نے کہا کہ ’جب آپ کو یہ احساس کو کہ بحیثیت والدین آپ اپنی اولاد کے لیے کچھ نہ کرسکتے ہوں یہ بہت مشکل مرحلہ ہوتا ہے‘ یہ لمحات ہمارے انتہائی سخت ہیں کیونکہ ہم اپنی چھ سالہ بچی کو نہیں بچاسکتے۔ والد کا کہنا تھا کہ ابیگل آیرئس کی دسمبر 2018 میں فری پورٹ پولیس چیف سے ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس چیف رے گیریوے نے متاثرہ بچی کے پولیس افسر بننے کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ’چھ سالہ ابیگل مجھ سے زیادہ باہمت اور طاقت ور ہے‘۔ میڈیا کا ذرائع کا کہنا ہے کہ ابیگل آیرئس پیھپڑوں کے کینسر اور ولمز ٹیومر میں مبتلا ہے، ڈاکٹرز نے بچی کے والدین کو بتایا کہ ابیگل کا مزید علاج نہیں ہوسکتا۔ ڈاکٹرز کے مطابق ولمز ٹیومر بچوں میں پائی جانے والے کینسر کی نایاب قسم ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…