پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

گاڑی کے نیچے آ کر بلی ہلاک، عدالت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

datetime 8  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک شہری نے اپنی بلی کے گاڑی کی زد میں آکر مرنے پر عدالت سے رجوع کرلیا، عدالت نے مقدمہ درج درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ کراچی کے ساؤتھ زون میں پیش آیا جہاں ایک شخص کی پالتو بلی ایک خاتون کی گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہوگئی۔ بلی کی موت کے بعد شہری نے سٹی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں شہری کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈیفنس فیز 8 درخشاں تھانے کی حدود میں یکم فروری کو پیش آیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں بے زبان جانوروں کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے، یہاں کی پولیس اور عدالت بھی جانوروں کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔ سٹی کورٹ نے بلی کی موت کی ذمہ دار خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے اس سے قبل بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک خاتون وکیل نے اپنی بلی کا درست علاج نہ کرنے پر جانوروں کے ڈاکٹر پر ہرجانے کا دعویٰکردیا تھا۔ خاتون وکیل کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بلی کو روٹین کے چیک اپ کے لیے ایف 7 میں واقع ڈاکٹر فیصل خان کے کلینک پر لے کر گئی تھیں۔ اگلی شام جب وہ بلی کو لے کر گھر واپس گئیں اسی شام بلی کی حالت شدید خراب ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بلی کو دوسرے ڈاکٹر کے پاس لے گئیں جہاں تھوڑی دیر بعد بلی کی موت واقع ہوگئی۔ خاتون نے ڈاکٹر فیصل اور ان کے عملے پر بلی کے علاج میں غفلت برتنے پر کنزیومر ایکٹ کے تحت ڈھائی کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…