پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

حملہ آور شیر کو امریکی شہری نے ہاتھوں سے مار ڈالا

datetime 8  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کلوراڈا میں شیر کو انسان پر حملہ کرنا مہنگا پڑ گیا، شہری نے دفاع کرتے ہوئے تیندوے کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہارستوتھ نامی پہاڑی علاقے میں واکنگ کرتے شخص پر پہاڑی شیر نے اچانک حملہ کردیا، شہری نے جان بچاتے ہوئے شیر کو ہی مار ڈالا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ جوگنگ میں مصروف

تھا کہ اس نے شور کی آواز سنی جیسے ہی پیچھے مڑا تو شیر نے حملہ کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ پہاڑی تیندوے نے میرے چہرے پر پنجے گاڑھے اور میری کلائی کو فولاد جیسے دانتوں سے بھمبھوڑنے کی پوری کوشش کی لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور اسے گلا گھونٹ کر مار دیا۔ اس واقعے کے بعد متاثرہ شخص زخمی حالت میں خود گاڑی چلا کر اسپتال پہنچا جہاں اسی طبی امداد فراہم کی گئی۔ وائیلڈ لائف مینیجر مارک لیزی کا کہنا ہے کہ جب کبھی ایسی صورت حال کا سامنا ہو تو لوگوں کو چاہیے کہ ہرممکن طاقت کا استعمال کریں اور دماغ سے کام لیں جس طرح اس شخص نے کیا۔ ایک جانور کے ماہر کا کہنا تھا کہ کلوراڈا میں شیروں کا انسانوں پر حملہ کوئی نہیں بات نہیں، اس سے قبل متعدد بار ایسے واقعات ہوچکے ہیں، خاص طور پر جوگنگ کرنے والے افراد اس کا نشانہ بنے۔ خیال رہے کہ پہاڑی شیر دنیا میں بلی کی نسل کا چوتھا سب سے بڑا درندہ ہے، لیکن یہ انسانوں پر شاذ و نادر ہی حملہ کرتا ہے، تاہم امریکا میں حالیہ برسوں میں اس کے انسانوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…