جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو ایسا تحفہ دیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے

datetime 7  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نوجوان نے گرل فرینڈ کو دونوں کے مابین ہونے والی ‘واٹس ایپ گفتگوکی البم تیار کر کے تحفے میں دے دی۔ نوجوان کے منفرد تحفے کو ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر اپنے ساتھی کو تحفہ دینے کے لیے بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کسی بھی جوڑے کے درمیان تحائف کا تبادلہ عام بات ہے۔ہر انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے شریک حیات یا اپنے دوست کو

بہتر سے بہتر تحفہ دے۔تاہم ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو ایسا تحفہ دیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو دونوں کے درمیان ہونے والی چیٹ پر مبنی ایک البم تیار کرکے بطور تحفہ دی۔ایلبم کے اندر دونوں کے مابین ہونے والی واٹس ایپ گفتگو تھی جس میں جو ڑے کی تصاویر بھی شامل تھیں۔لڑکے کی طرف سے اپنی گرل فرینڈ کو دیا گیا کہ تحفہ یقینی طور پر منفرد تھا۔ یہی وجہ ہے کہ جب اس کی تصاویر منظرعام پر آئیں تو یہ دیکھتے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔جہاں نوجوان کے اس آئیڈیا کو خوب سراہا گیا وہیں کچھ ایسے سوشل میڈیا صارفین بھی ہیں جو اپنے شریک حیات اور دوستوں سے مطالبہ کرنے لگے کہ تحفہ دینے کے لیے یہ بہترین اور منفرد آئیڈیا ہے۔چونکہ ویلنٹائنس ڈے بھی قریب ہے اور ویلنٹائن ڈے پر بھی دوستوں اور جوڑوں کے درمیان تحائف کا تبادلہ خیال ہوتا ہے۔ویلنٹائنس ڈے کو عام طور پر محبت کے اظہار کا دن سمجھا جاتا ہے اور محبت کے اظہار کے لیے تحفے بھی دئیے جاتے ہیں۔یی وجہ ہے کہ نوجوان لڑکے کی طرف سے اپنے دوست کو دیا گیا یہ تحفہ صارفین کی نظر میں ویلنٹائن ڈے پر اپنے ساتھی کو تحفہ دینے کا بہترین آئیڈیا ہے۔کیونکہ تحفے کے ساتھ ساتھ کی یادیں بھی ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو جائیں گی۔تاہم مذکورہ جوڑے نے سوشل میڈیا پر اس منفرد تحفے کی وجہ سے جگہ بنا لی ہے اور اس پوسٹ پر دیگر جوڑے بھی ایک دوسرے کو ٹیگ کر کہ بلکل ایسے ہی تحفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…