ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چپل کے ساتھ سیلفی لینے والے بچوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل اس میں ایسی کیاخاص بات ہے ؟ جانئے

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل کے دور میں سوشل میڈیا اور اسمارٹ فونز ہی صارفین کی خوشی کا باعث بنتے ہیں جب ان کی اپ لوڈ کی گئی کسی تصویر یا ویڈیو پر سینکڑوں یا ہزاروں کی تعداد میں لائکس اور کمنٹس آتے ہیں۔ سوشل میڈیا کا استعمال آج کل کے دور میں اس قدر بڑھ گیا ہے کہ دور بیٹھے لوگ تو پاس آ گئے ہیں لیکن پاس بیٹھے لوگوں کو اس سوشل میڈیا کی لت نے دور کر دیا ہے۔

لیکن کیا سوشل میڈیا پر لائکس اور کمنٹس دیکھ کر حقیقی خوشی حاصل ہو سکتی ہے؟ حال ہی میں پانچ معصوم بچوں کی چپل کے ساتھ سیلفی لینے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس نے سوشل میڈیا صارفین کے مابین ”حقیقی خوشی” کو لے کر ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا۔ اس تصویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کو احساس ہو رہا ہے کہ حقیقی خوشی انسان کے اندر سے آتی ہے نہ کہ ظاہری چمک دھمک اور چیزوں سے۔سوشل میڈیا پر اس تصویر کو لے کر کئی تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس تصویر کو کوئی عنوان دیں۔جس پر ہر صارف نے اپنا اپنا عنوان شئیر کیا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں نے تقریبا 136 ایسے افراد کو دیکھا ہے جنہوں نے اس تصویر کو شئیر کیا کیونکہ اس میں موجود بچوں کے چہروں پر ہنسی دیکھ کر ہم خود بھی مُسکرا اُٹھے۔لیکن دوسری طرف مجھ سمیت کچھ 136 افراد ایسے بھی ہیں جو یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم ان بچوں کی کیسے مدد کر سکتے ہیں۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ان بچوں کے چہروں پر وہ مُسکراہٹ ہے جسے پیسوں سے نہیں خریدا جا سکتا۔ایک اور صارف نے لکھا کہ خوشی مائنڈ سیٹ کی بات ہے۔ایک صارف نے غریب افراد کو سراہتےہوئے کہا کہ بے شک غریب افراد کے پاس سب کچھ نہیں ہوتا لیکن پھر بھی غریب افراد کسی نہ کسی طرح خوش رہنے کا طریقہ ڈھونڈ لیتے ہیں۔ایک صارف نے اس تصویر کو عنوان دیتے

ہوئے کہا کہ یہ تصویر ہمیں بتاتی ہے کہ خوشی ”مفت” میں حاصل کی جا سکتی ہے۔اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر ہمیں بتاتی ہے کہ اگر ہمیں ڈھونڈنے سے بھی خوشی نہ ملے تو ہمیں اپنے آس پاس کی چیزوں میں ہی خوشی حاصل کر لینی چاہئیے۔ ان بچوں کو

دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنی اس حالت میں بھی خوش ہیں جبکہ آج کل کے دور میں ہم نے اپنی خوشی مادی چیزوں میں ڈھونڈیا شروع کر دی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر دوسرا بندہ پریشان اور ڈپریشن کا شکار دکھائی دیتا ہے۔ ہمیں چاہئیے کہ ہم اپنی خوشی ڈھونڈنے کی بجائے خود پیدا کریں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…