پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

روس سے ملنے والی ایک خاتون کی کھوپڑی نے ساری دنیا کے ماہرینِ آثار قدیمہ کو چونکا دیا

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نزران (مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی روس کے علاقے سے ملنے والی ایک خاتون کی باقیات نے ساری دنیا کے ماہرینِ آثار قدیمہ کو چونکا دیا ہے، خاتون کی کھوپڑی فلموں میں دکھائے جانے والی خلائی مخلوق کی طرح ہے۔ تفصیلات کےمطابق یہ کھوپڑی جنوبی روس می رشین فیڈریشن کے زیر انتظام انگشتھیا کے نزران نامی علاقے سے ملی ہے۔ اس کے ساتھ دو ہزار کے لگ بھگ انسانوں اور کئی نسلوں کے جانوروں کی ہڈیاں بھی پائی گئی ہیں۔

انسانوں کے علاوہ جن جانوروں کو ہڈیاں ملی ہیں ان میں گھریلو اور وحشی دونوں طرح کے جانور شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ وہاں سے مختلف انواع کے مرتبان، زیورات، اور کانسی کے بنے ہوئے تیر ملے ہیں۔ اس آرکیالوجیکل سائٹ کا نام گمورزیاوسکی ہے۔ رواں ہفتے ملنے والی یہ نسوانی کھوپڑی چار سے چھ صدیاں قدیم ہے اور اس کی خاصیت یہ ہے کہ اس عورت کے سر اور گردن کو ارادی طور پر اس شکل میں ڈھالا گیا تھا۔ یاد رہے کہ سروں اور گردن کی ہیت تبدیل کرنے کی روایت دنیا کے کئی خطوں میں قدیم زمانے میں موجود تھی ، آج بھی کچھ علاقوں میں یہ روایات زندہ ہے ، پاکستان میں’دولے شاہ کے چوہوں ‘کے نام سے جانے جانے والے چھوٹے سر کے لوگ اس کی واضح مثال ہیں۔ تاہم روس سے ملنے والی خاتون کی کھوپڑی بڑی حد تک ہالی وڈ فلموں میں دکھائی جانے والی خلائی مخلوق سے مماثلت رکھتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سر کی ساخت میں تبدیلی کا مقصد ماضی میں خاص معاشرتی رتبے حاصل کرنا تھا اور اس طرح کے کام معاشرے کے امراء طبقے میں انجام دیے جاتے تھے ۔ اس مقصد کے لیے نومولود کے سر کو عمر کے ابتدائی چند سال مختلف اقسام کے چھلوں اور مسلسل کی جانے والی بینڈیجز کے ذریعے مخصوص ساخت عطا کی جاتی تھی۔ الان، ہن اور سارمیشین قبیلوں کے آثار میں بھی ایسی ہی کھوپڑیاں مل چکی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال سائنسدانوں نے بلغاریہ اور رومانیہ سے ملنے والی اسی نوعیت کی 15 سو سال قدیم کھوپڑیوں کا معمہ بھی حل کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…