پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

سائیکل سوار کا ہیلی کاپٹر سے برج العرب پر چھلانگ لگانے کا ناقابل یقین اسٹنٹ

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سائیکل پر کرتب دکھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں لیکن برطانوی نوجوان نے دبئی میں سائیکل چلاتے ہوئے خطرناک اسٹنٹ دکھا کر سب کو حیران کردیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارت میں برطانیہ کے ماہر سائیکل سوار نوجوان نے سائیکل پر سوار ہوکر ہیلی کاپٹر نے دبئی کے عالی شان ہوٹل برج العرب کے ہیلی پیڈ پر چھلانگ لگانے کا ناقابل یقین اسٹنٹ پیش کیا۔

سائیکل سوار کافی دیر سے چھلانگ لگانے کےلیے مناسب وقت کا انتظار کررہا تھا۔ یوٹیوب پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پروفیشنل بی ایم ایکس سائیکلسٹ کریس کائل نے سائیکل پر سواری کرتے ہوئے دبئی کے تمام مشہور مقامات پر خطرنات اسٹنٹ کرکے سب کو حیران کردیا، کریس نے سائیکل پر ناقابل یقین کرتب دکھانے کا آغاز برج العرب سے کیا۔ یوٹیوب پر شائع ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کریس کائل دبئی کا دلکش ٹور سائیکل پر کرتے ہوئے دبئی کے معروف واٹر پارک وائلڈ وادیز کی انتہائی پُرخطر سلایڈز اور جمیرہ کے ساحل پر بنائے گئے انتظار گاہ کی چھت پر سائیکل چلانے کا اسٹنٹ پیش کیا۔ اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دلچسپ و خوفناک اسٹنٹ کرنے والے کریس کائل نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کی بلندی پر بھی سائیکل چلاکر دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔ برطانوی سائیکلسٹ نے دبئی کی گلیوں اور معروف شاہراوں پر سائیکل کے ذریعے کرتب دکھاتے ہوئے اپنے ناقابل یقین اسٹنٹ کا اختتام سمندر میں چلتی ہوئی کشتی پر کیا۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…