پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

غسل خانے میں 7 فٹ لمبا اژدہا، ویڈیو وائرل

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبیرا (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے زیر زمین رہنے والے کیڑوں اور جانوروں نے ٹھنڈے مقامات کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اس وقت موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے وہاں امسال

موسم سرما کا آغاز ابھی تک نہیں ہوسکا بلکہ وہاں پر ان دنوں سورج آگ بھی برسا رہا ہے۔ آسٹریلیا کے جنوبی شہر کوئنز آئس لینڈ میں واقع سن شائن کوسٹ کے ایک گھر میں بن بلائے مہمان نے سب کو خوفزدہ کردیا، رپورٹ کے مطابق واقعہ پیر کی صبح اُس وقت پیش آیا جب گھر کی خاتون غسل خانے کی طرف گئیں۔ خاتون نے دیکھا کہ وہاں پر 7 فٹ سے لمبا اژدہا موجود ہے جو غسل خانے کے دورازے اور کنڈی سے چمٹا ہوا ہے، انہوں نے شور مچانا شروع کیا تو گھر میں افراتفری مچ گئی جس کے بعد تمام لوگوں نے اژدہے کو دیکھا اور پیچھے ہٹنے میں ہی عافیت سمجھی۔ اہل خانہ نے سانپ پکڑنے والے لوک ہنٹلی نامی شخص کو کال کی اور تمام معاملے سے آگاہ کیا جس کے بعد وہ فوری طور پر ضروری سامان کے ہمراہ مذکورہ گھر پہنچے۔ لوک ہنٹلی نے سانپ پکڑنے سے پہلے اپنے موبائل کا کیمرہ کھولا اور ویڈیو بنائی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے آسانی سے اژدہے کو پکڑ کر تھیلے میں بند کیا۔ سانپ پکڑنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ ’یہ خشکی کے سانپ ہیں جو گرمی بالکل برداشت نہیں کرتے اور انہیں ٹھنڈے مقامات کی تلاش رہتی ہے، آسٹریلیا کے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے مستقبل میں بھی اس طرح کے واقعات دیکھنے کو ملیں گے‘۔ ویڈیو شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس کو جعلی اور ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’لوک ہنٹلی اپنی مشہوری کے لیے اس طرح کے اقدامات کررہے ہیں‘۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…