پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

دونوں ٹانگوں سے معذور امریکی کھلاڑی عزم و ہمت کی اعلیٰ مثال

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) انسان بلند حوصلے اور مسم ارادے کا مالک ہو تو ماونٹ ایورسٹ کو سر کرنا بھی مشکل نہیں، عزم و حوصلے کی ایسی ہی مثال دونوں ٹانگوں سے معذور امریکی کھلاڑی ہے جو کئی مقابلوں میں اپنی صلاحتیوں لوہامنوا چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہمت، حوصلہ اور بلند ارادہ ہو تو کوئی بھی معذوری مقصد کی تکمیل میں آڑے نہیں آسکتی، عزم کے آگے پہاڑ بھی

رائے کے دانے کے برابر ہوجاتے ہیں۔ یہ الفاظ دنیا کےلیے عزم و ہمت کی مثال بننے والے دونوں پیروں سے معذور امریکی شہری کیسی میک کلسٹر ہیں جو چھ برس کی عمر میں ایک حادثے کے دوران دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگئے تھے۔ میک کلسٹر نے دونوں ٹانگوں سے معذور ہونے کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور اپنی معذوری کو محتاجی بنانے کے بجائے عزم و حوصلے کا ذریعہ بنایا اور زندگی سے نبرد آزما ہوکر معاشرے میں بلند مقام حاصل کیا۔ میک کلسٹر نے ویل چیئر باسکٹ بال، ریاستی سطح پر منعقد ہونے والی ریسلنگ اور 80 کلومیٹر پر محیط سخت ترین دوڑ کے مقابلے میں بغیر ٹانگوں کے اپنا لوہا منوا چکے ہیں، 32 سالہ میک کلسٹر دو ڈسٹرکٹ مقابلوں میں فتح اپنے نام کی جبکہ ایک مقابلے میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ امریکی کھلاڑی میک کلسٹر کا کہنا ہے کہ حادثے سے قبل میں زندگی کو مہم جوئی (ایڈوینچر) سمجھتا تھا لیکن حادثے کے بعد اپنی ناقابل یقین صلاحتیوں اندازہ ہوا۔ میک کلسٹر نے بتایا کہ میری والدہ نے حادثے کے بعد کہا تھا کہ مجھے کچھ ایسا کرنا چاہیے تو معمول سے ہٹ کر ہو اور ’میں ریسلنگ چیمپئین شپ اور 50 میل دوڑ کے بعد اب ایگل اسکاؤٹ ہوں‘۔ باہمت نوجوان کا کہنا تھا کہ ’جب تک ہم اپنے آپ کو دھکیلیں گے نہیں چیلنج نہیں کریں گے اس وقت تک ہم اپنی پوری طاقت اور صلاحتیوں کا استعمال نہیں کرسکتے‘۔ کیسی میک کلسٹر اب موٹیویشن اسپیکر ہیں جو مختلف مقامات پر اپنی تقریر کےذریعے لوگوں کو عزم و حوصلہ دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…