منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

برطانیہ میں خاتون نے کمبل سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں خواتین شریک حیات کیلئے بہترین مرد کا انتخاب کرتی ہیں لیکن برطانوی خاتون نے اپنے کمبل سے بے پناہ محبت باعث اسے جیون ساتھی بنانے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 49 سالہ

پاسکل سلیک نامی خاتون نے عروسی کی تقریبات منعقد کرنے والے ادارے کی مدد سے اپنے ’کمبل‘سے شادی کا اعلان کرکے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنی شادی میں دعوت عام دی ہے جو چاہے پاسکل کے ساتھ ان کی خوشی میں شریک ہوسکتا ہے۔ پاسکل سلیک نامی خاتون کا کہنا ہے کہ ’میرا کمبل بڑاطاقتور اور بہترین ہے جس کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہوں گے اور یہ بے وفائی بھی نہیں کرتا‘۔ پاسکل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنے کمبل سے بہت محبت کرتی ہوں، میں نے لوگوں کو اس لیے اپنی شادی میں مدعو کیا ہے تاکہ وہ میرے مستقل اور آرام دہ جیون ساتھی کے ساتھ تعلق کے گواہ رہیں۔ عروسی کی یہ عجیب و غریب تقریب 10 فروری کو منعقد ہوگی جس میں پاسکل سلیک نائٹ گاؤن زیب تن کریں گیں اور پاؤں میں چپّل پہنیں گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ خاتون نے شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے بھی گاؤن پہننے اور ہاتھوں‌ میں‌ گرم پانی کی بوتل یا بھالوں رکھنے کی درخواست کی ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…