بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

تائیوان : ایک لفظ کی محبت میں گرفتار قوم

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تائیوان(مانیٹرنگ ڈیسک) زبان سے ادا ہونے والے الفاظ صرف صوتی اثر نہیں رکھتے بلکہ ان کی ادائیگی کے پیچھے پوری ایک ثقافت چھپی ہوتی ہے جو لفظ بولنے والے کے مزاج کا پتا دیتی ہے۔ ایسا ہی ایک لفظ ہے معافی، یہ لفظ کسی بھی زبان میں، کسی بھی موقع پر ادا کیا جائے اس کا اثر ایک جیسا ہی ہوتا ہے۔ تائیوان ایسا ملک ہے جہاں ایک لفظ ‘بو ہاؤ ای سو’ تقریباً ہر موقع پر مختلف تاثرات

لیکن ایک معنی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ بو ہاؤ ای سو وہ لفظ ہے جسے ادا کرتے ہوئے تائیوان میں خوش اخلاقی کے دروازے وا (کُھل) ہو جاتے ہیں۔ بو ہاؤ ای سو لفظ چار حروف پر مشتمل ہے جس کے لغوی معنی بُرا احساس اور بُرا مطلب کے ہیں لیکن تائیوان میں یہ لفظ ہر قسم کی صورت حال میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ویٹر کو بلانے سے لے کر اپنے باس سے معافی مانگنے تک، یہاں تک کہ محبت کے اظہار تک یہ لفظ تواتر کے ساتھ استعمال ہوتا ہے۔ نیویارک کی ایک یونی ورسٹی کے چینی پروفیسر چیا جو چینگ کے مطابق تائیوان میں ہم بو ہاؤ ای سو ہر وقت استعمال کرتے ہیں کیونکہ تائیوان شائستہ گفتگو کی ثقافت والا ملک ہے، ہم اس کا استعمال کسی کو ٹوکتے ہوئے یا گفتگو کے آغاز میں کرتے ہیں۔ نیشنل تائیوان یونی ورسٹی میں چینی زبان کے استاد اویو یانگ کے مطابق بو ہاؤ ای سو اتنی تیزی سے ادا ہوتا ہے کہ کان میں صرف ایک غیر واضح آواز سنائی دیتی ہے۔ لفظ بو ہاؤ ای سو کے معنی بیان کرنا اتنا آسان نہیں ہے، انگریزی کا لفظ سوری اتنا جامع نہیں ہے جتنا یہ لفظ ہے۔ تائی پی میں سب وے میں سفر کرتے ہوئے آپ کو یہ لفظ باقاعدہ ایک کورس میں سنائی دیتا ہوا محسوس ہوتا ہے، مسافر ایک دوسرے سے احترام کا اظہار کرتے ہوئے، بات چیت کا آغاز کرتے ہوئے یہ لفظ کثرت سے استعمال کرتے ہیں۔ آپ تائیوان کے کسی اسکول کے کلاس روم میں داخل ہو جائیں، طالب علم کے ہر سوال کا آغاز اور اختتام بو ہاؤ ای سو سے ہوتا ہے،   یہاں تک کہ گفتگو کے دوران تشکر کے اظہار کے لیے بھی یہی لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ تائیوان میں کسی مقامی شخص کی ای میل کھول لیجیے، تقریبا ہر ای میل شروع ہی بو ہاؤ ای سو سے ہو گی، جس کا مقصد یہ ہو گا کہ میں آپ کو تکلیف دینے پر معذرت خواہ ہوں۔ یہاں تک کہ لوگ تحفہ ملنے پر بھی یہی لفظ استعمال کرتے ہیں۔ غیر مقامی جب بھی تائیوان آئیں گے تو انھیں یہ محسوس ہو گا کہ یہ قوم اجتماعی طور پر اس لفظ کی محبت میں گرفتار ہے۔ اس لفظ کا بہت زیادہ استعمال یہاں کے لوگوں کی نرم خوئی اور شرمیلے پن کی خبر بھی دیتا ہے۔ انٹر نیشنل ایکسپاٹ انڈیکس کے مطابق تائیوان کا شمار دنیا کے دوستانہ ترین ملکوں میں ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…