ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شوہر کاسال میں ایک بار نہانے والی بیوی کوطلاق دینے کا فیصلہ

datetime 19  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تائپے(اے این این ) تائیوان میں سال میں صرف ایک بار نہانے والی بیوی کو اس کے شوہر نے طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کیلئے وہ عدالت بھی جا پہنچا ہے۔تائیوان میڈیارپورٹس کے مطابق ایک شخص نے اپنی بیوی کو صحت وصفائی کی عادات کے خلاف چلنے پر عدالت میں طلاق کی ایک اپیل دائر کی ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ اس کی بیوی کبھی کبھار دانت صاف کرتی ہے، بال بھی ہفتے میں ایک دفعہ سنوارتی ہے اور ایک سال میں صرف

ایک مرتبہ نہاتی ہے۔اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم اس کی بیوی کا خاندانی نام لِن بتایا جارہا ہے۔ اس کے شوہر نے کہا ہے کہ شادی سے پہلے جب وہ ملتے تھے تب بھی اس کی منگیتر ہفتے میں ایک دفعہ نہاتی تھی جبکہ شادی کے بعد ابتدا میں وہ مہینوں بعد نہانے لگی اور اب حال یہ ہے کہ وہ سال میں ایک مرتبہ بھی مشکل سے غسل کرتی ہے۔شوہر نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیوی کی اس عادت کو گزشتہ 10 برس سے جھیل رہا ہے اور اب سب کچھ اس کی برداشت سے باہر ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں میاں بیوی اس وقت بے روزگار ہیں۔ شوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیوی کے رویے نے اس کی نوکری چھڑوائی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے بوڑھے بیمار والد کی خدمت کرے۔شوہر نے بتایا کہ اسے ایک بلڈنگ میں سیکیورٹی گارڈ کی نوکری مل رہی تھی لیکن اس ملازمت کو اس کی بیوی نے حقیر کہہ کر انکار کردیا تھا اب حال یہ ہے کہ بیوی کی والدہ ان دونوں کا خرچ اٹھارہی ہیں اور وہ بہت ناکافی ہے۔شوہر نے بتایا کہ وہ اتنے غریب ہوچکے ہیں کہ اب نیشنل ہیلتھ انشورنس بھی نہیں کراسکتے اور دانتوں کیلئے ڈینٹسٹ کے پاس بھی نہیں جاسکتے۔دوسری جانب خاتون نے طلاق کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا خاوند جھوٹ بول رہا ہے اور بیوی ہونے کے باوجود وہ اس کے ساتھ بچوں کی طرح برتا ؤکرتا ہے اور باہر فون بھی نہیں کرنے دیتا جب کہ وہ اپنی والدہ سے رقم لینے کی شدید مخالف ہے۔دونوں کا موقف سامنے آنے کے بعد عدالت کے جج نے شوہر کی تائید کرتے ہوئے طلاق کا حکم جاری کردیا لیکن اب خاتون نے اس کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…