اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ائیر ہوسٹس اور پائلٹس کی اصل تنخواہ کتنی ہو تی ہے ؟ جواب جان کر آپ کے سب اندازے غلط ثابت ہو جائیں گے

datetime 28  دسمبر‬‮  2017 |

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی سفر کے شعبے کو چمک دمک اور پیسے کی دنیا قرار جاتا ہے۔ پائلٹوں اور ائرہوسٹسوں کی زندگی کے معمولات میں تو ہر کسی کو دلچسپی ہوتی ہے لیکن اکثر لوگ یہ جاننے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں کہ ان کی کمائی کتنی ہوتی ہے۔ ’ٹیلی گراف ٹریول‘ نے یہ بات جاننے کیلئے متعدد پائلٹوں ، ائیرہوسٹسوں اور بیگج ہینڈلنگ سٹاف سے بات چیت کی اور کچھ نہایت دلچسپمعلومات اکٹھی کی ہیں۔

پہلا دلچسپ انکشاف تو یہ سامنے آیا کہ اگرچہ عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ فضائی سفر کی دنیا میں پائلٹ ہی سب سے زیادہ رقم کماتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس شعبے میں سب سے زیادہ تنخواہیں ائیرٹریفک کنٹرولرز کی ہوتی ہیں، جو اوسطاً سالانہ 91 ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 13 کروڑ 30 لاکھ پاکستانی روپے) کماتے ہیں، یعنی ماہانہ تقریباً 11 لاکھ روپے۔ دراصل یہ دنیابھر میں سب سے زیادہ کمائی والی نوکریوں میں سے ایک ہے۔ ائیرٹریفک کنٹرولرز سے زیادہ کمانے والے صرف ڈاکٹر اور پیٹرولیم انجینئر ہوتے ہیں۔اس کے بعد پائلٹوں کا نمبر ہے جو سالانہ اوسطاً79 ہزار پاﺅنڈ، یعنی تقریباً پونے دس لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ کماتے ہیں۔ ان کا اس اوسط مقدار سے کافی زیادہ کمانے کا امکان بھی موجود ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر برٹش ائیرلائن میں پائلٹوں کی سالانہ تنخواہ 1 لاکھ 40 ہزار پاﺅنڈ تک بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد ائیرہوسٹسوں کا نمبر ہے جو سالانہ اوسطاً 25 ہزار پاﺅنڈ، یعنی تقریباً تین لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ کماتی ہیں۔ائیرپورٹ پر بیگج ہینڈلر کی نوکری کرنے والے افرادبھی سالانہ اوسطاً 22 ہزار پاﺅنڈ کما لیتے ہیں۔ ایرو سپیس انجینئر سالانہ اوسطاً 81 ہزار پاﺅنڈ کماتے ہیں جبکہ ائیرکرافٹ مکینک کی اوسطاً سالانہ تنخواہ 45 ہزار پاﺅنڈ تک ہوتی ہے۔ آپ ان تنخواہوں کا موازنہ دیگر شعبوں میں دی جانے والی اوسط تنخواہوں سے بھی کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کیئرئیر کاسٹ کے مطابق کچھ دیگر اہم ترین شعبوں میں سالانہ اوسطاً

تنخواہ کی کیفیت درج زیل ہے۔سرجن: 409665 ڈالرآرتھو ڈینٹسٹ :280000ڈالرسائیکاٹرسٹ: 194740ڈالرجنرل پریکٹشنر :190490 ڈالرچیف ایگزیکٹو : 181210 ڈالرڈینٹسٹ :193900 ڈالرپیٹرولیم انجینئر:128230 ڈالراوڈی ایٹرسٹس :124830ڈالرفارماسسٹ : 122230 ڈالر

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…