اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شوہر کو بیوی کے قتل کے الزام میں سزا مگر حقیقت کیا نکلی ؟ جس نے سنا چکرا کر رہ گیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست بہار میں بیوی زندہ ہونے کے باوجود قتل کے الزام میں شوہر کو سزاسنادی گئی،بھارتی ٹی وی کے مطابق قتل کے جھوٹے الزام کا سب سے تازہ معاملہ ویشالی ضلع کا ہے، تارا دیوی کے قتل کے الزام میں ان کے شوہر سوندر رائے سمیت چھ افراد گزشتہ چھ سال سے فرار تھے۔ تارا کو 11 جولائی کو گرفتار کیا گیا۔

اس معاملے کے بارے میں ویشالی ضلعے کے تھانہ انچارج راجیو رنجن شریواستو نے بتایا کہ تارا کے والد شنکر رائے نے نومبر 2011 میں جہیز کے لیے اپنی بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ لیکن تارا کے بارے میں اطلاع ملی کہ وہ کسی دوسرے لڑکے سے شادی کر کے مظفر پور میں رہ رہی تھیں۔ اس کے بعد پولیس نے شنکر پر دباؤ ڈالا اور ان کی نشاندہی پر تارا کو برآمد کیا گیا۔معلومات کے مطابق تارا نے عدالت کو بتایا کہ سسرال کے برے سلوک کی وجہ سے وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔ لیکن پولیس کا کہناتھا کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ معاملہ محبت کا تھا اور تارا شوہر کو چھوڑ کر اپنے محبوب کے پاس چلی گئی تھیں۔تارا فی الحال عدالت کے حکم پر اپنے والد کے پاس رہ رہی ہیں۔قتل کے یہ تمام جھوٹے معاملے جہیز کے خلاف قانون کے تحت درج کیے گئے تھے۔ اس قانون کے غلط استعمال پر انڈیا کی سپریم کورٹ نے بھی سال 2014 میں اپنی تشویش ظاہر کی تھی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…