بنگلور(این این آئی)ایک انڈین موسیقار آپریشن ٹیبل پر بھی گٹار بجاتے رہے۔ دراصل وہ انگلیوں کے پٹھوں میں آنے والے غیر ارادی کچھاؤ کے علاج کے دوران ڈاکٹروں کی مدد کر رہے تھے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے شہر بنگلور میں ابھیشیک پرساد نامی ایک موسیقار سے کہا گیا تھا کہ وہ ہر بار اس وقت گٹار بجائیں جب ڈاکٹرز ان کے دماغ کے ’سرکٹ کو جلائیں’ تاکہ وہ
ان کے دماغ کا علاج جسے عام پر ‘موسیقار کے ڈسٹونیا’ کے طور پر جانا جاتا ہے کر سکیں۔یہی وجہ ہے کہ ابھیشیک آپریشن ٹیبل پر اپنے دماغ کے آپریشن کے دوران گٹار بجاتے رہے۔انھوں نے بتایا کہ وہ آپریشن کے بعد آسانی سے گٹار بجانے کے قابل ہیں۔ڈاکٹروں نے ابھیشیک پرساد کے آپریشن کے ایک ہفتے بعد ان کے سر کے ٹانکے کھول دئیے۔ابھیشیک پرساد نے کہا کہ جب میرے دماغ کے سرکٹ کو چھٹی بار جلایا گیا تو اس وقت میری انگلیاں کھل گئیں۔