بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

’’عالمی رپورٹ جاری ‘‘ پاکستانی دنیا کی ایسی قوم میں شامل جو کہ ۔۔۔! حیران کن انکشاف

datetime 17  جولائی  2017 |

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹینفرڈ یونیورسٹی میں کیے گئے ایک دلچسپ عالمی مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ چین (بشمول ہانگ کانگ) کے لوگ دنیا میں سب سے زیادہ پیدل چلتے ہیں جبکہ امریکا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقِ وسطی کے امیر ممالک میں لوگ عام طور پر بہت کم پیدل چلتے ہیں۔

یہ مطالعہ 111 ممالک میں 7 لاکھ 17ہزار سے زائد افراد پر کیا گیا جن کے اسمارٹ فونز پر ازومیو کمپنی کی تیار کردہ آرگس ایپ انسٹال تھی۔ یہ ایپ اپنے استعمال کرنے والوں کی دھڑکنوں کے علاوہ ان کے قدم بھی گنتی ہے اور یوں ان میں چلنے پھرنے، بھاگنے دوڑنے یا پھر بیٹھے رہنے وغیرہ کے علاوہ صحت سے متعلق دوسری سرگرمیوں پر بھی خود کار انداز میں نظر رکھتی ہے۔ ازومیو کمپنی سے آرگس کے صارفین کا ایک سال پر محیط ڈیٹا حاصل کیا گیا جس میں ان کی عمر، جنس (مرد یا عورت)، ملک، قد، وزن، روزانہ چلے گئے قدموں کی تعداد اور اسی طرح کے دیگر اعداد و شمار شامل تھے۔تجزیئے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ ممالک جہاں پیدل چلنے کا رجحان زیادہ ہے وہاں موٹاپا اور اس سے وابستہ بیماریاں بھی بہت کم ہیں۔ ان میں چین (بشمول ہانگ کانگ)، یوکرین، جاپان اور روس کے لوگ سب سے زیادہ پیدل چلتے ہیں اور اسی مناسبت سے وہاں موٹاپا بھی بہت کم ہے۔ اس کے برعکس جنوبی افریقا، انڈونیشیا اور بیشتر عرب ممالک کے لوگ بہت کم پیدل چلنے کے عادی ہیں جہاں عام لوگوں میں موٹاپے کا رجحان بھی نمایاں ہے۔

چین کے لوگ روزانہ اوسطا 6189 قدم چلتے ہیں جبکہ یوکرین، جاپان اور روس کے لوگوں کے لیے یہی اوسط بالترتیب 6107، 6010 اور 5969 قدم روزانہ ہے۔ فہرست کے مخالف سرے پر انڈونیشیا موجود ہے جہاں روزانہ صرف 3513 قدم پیدل چلنے کا اوسط ہے جس کے بعد سعودی عرب 3807 قدم روزانہ کے ساتھ (آخر سے) دوسرے نمبر پر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…