ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ویب سائٹ کے بعد فیس بک شہر بسانے کا اعلا ن ، 56 ایکڑ زمین حاصل کرلی گئی،شہر کہاں بنایاجائے گا اور اس کی کیا خصوصیات ہیں؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 8  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ نے ایک ایسا شہر بنانے کے اعلان کردیا، جو بالکل فیس بک ویب سائٹ جیسا سوشل اور آزاد ہوگا۔فیس بک شہر کی تعمیر کیلئے کمپنی نے 2015 میں ہیڈ کوارٹر کے قریب 56 ایکڑ زمین حاصل کی تھی، جس پر اب خوابوں کا حقیقی شہر بنایا جائے گا۔اس شہر میں گھر ٗدکان ٗہوٹلز ٗ گفٹ شاپ ٗپارک ٗ

سیاحتی و تفریحی مقامات اور دیگر ایسی جگہیں بنائی جائیں گی جو اس شہر کو فیس بک جیسا بنائیں گی۔ اپنی بلاگ پوسٹ میں فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شہر میں زیادہ تر فیس بک ملازمین ہی رہائش اختیار کرسکیں گے۔فیس بک کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے اس شہر میں 12 لاکھ 5 ہزار فٹ پر مبنی اسمارٹ سپر اسٹور بھی بنایا جائے گاجہاں دوائیوں سے لے کر گھر کے برتن اور دیگر ضروریات کی چیزیں دستیاب ہوں گی۔فیس بک نے اپنے مستقبل کے شہر کی تصاویر بھی شیئر کیں جس میں بچوں کو گفتگو کرتے لوگوں کے درمیان سڑکوں پر دوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ سڑک کنارے لوگ ہوٹل کی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے نظر آ ئے ۔فیس بک شہر کا پہلا حصہ 2021 تک مکمل ہوگا، جب کہ اس شہر کے تمام منصوبوں کے ہر حصے کی تکمیل ہر 2 سال کے اندر ہوگی۔فیس بک انتظامیہ کے مطابق مینلو پارک کے عقب میں بنائے جانے والے اس شہر کی منظوری تاحال انتظامیہ سے نہیں لے گئی، لیکن ادارے کو امید ہے کہ آئندہ 2 برس میں اس کی منظوری بھی لی جائے گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…