بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

محبت کیلئے عمر کی قید نہیں،16 سالہ انڈونیشی 71 سالہ دلہن بیاہ لایا

datetime 6  جولائی  2017 |

جکارتہ(آئی این پی)انڈونیشیا کا 16 سالہ نوجوان 71 سالہ دلہن بیاہ لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے سولہ سالہ لڑکے سلامت کو اپنی عمر سے 55 سال بڑی بڑھیا روحی سے پیار ہوگیا۔ یہ محبت دو طرفہ تھی کیونکہ روحی نے اپنے اقارب کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس کی شادی سلامت کے ساتھ نہ کرائی گئی تو وہ خود کشی کرلے گی۔ بالاخر دونوں کے خاندانوں نے اس انوکھی محبت کا احترام کرتے ہوئے انہیں رشتہ ازدواج میں منسلک کردیا۔

یہ واقعہ انڈونیشیا کے بکارا ایجندا شہر میں پیش آیا۔ روحہ ایک بیوہ ہیں مگر وہ ایک سولہ سالہ لڑکے کی محبت میں ایسی گرفتار ہوئیں کہ نوبت شادی تک جا پہنچی۔دونوں کی شادی کے لیے علاقے کی ایک سرکردہ شخصیت کوسویوکے گھر پر ایک بھرپور محفل برپا کی گئی۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلامت اور روحیہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر ان کی محبت میں رکاوٹ ڈالنے یا انہیں شادی سے روکنے کی کوشش کی گئی تو وہ خود کشی کرلیں گے۔مقامی سرکردہ رہ نما کوسویو کا کہنا ہے کہ سلامت اور روحیہ کو ایک دوسرے سے بے پناہ محبت ہے۔ دونوں نے ساتھ جینے اور ساتھ مرنے کا تہیا کیا ہے اور کہا ہے اگر ان میں سے کسی ایک کی پہلے موت واقع ہوئی تو دوسرا بھی زندہ نہیں رہے۔دنیا کی اس منفرد شادی کی ایک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ننھا دلہا شرم سے اپننے ہاتھ سے اپنا منہ چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔عقد نکاح کے بعد جب شرکا خوشی سیتالیاں بجاتے ہیں تو کم عمر عاشق کا چہرہ بھی دیدنی ہے۔بعض لوگوں نے اسے محض شہرت کے حصول کا ذریعہ قرار دیا ہے تاہم بعض کا کہنا ہے کہ یہ حقیقی محبت ہے کیونکہ دونوں میاں بیوی غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ شادی کے لیے ان کے پاس کچھ نہیں تھا۔ خیال رہے کہ انڈونیشیا میں سرکاری سطح پر شادی کے لیے لڑکے اور لڑکی کی کم سے کم عمر انیس سال مقرر ہے تاہم مذہبی پہلو سے لوگوں کو کم عمرمیں بھی شادی کی اجازت دے دی جاتی ہے۔‎‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…