بیجنگ(این این آئی)چین نے ایک ایسی ٹرین متعارف کرائی ہے جوٹریک کی بغیر چلے گی، ایک فرضی پٹری پر چلنے والی یہ ٹرین 2018 سے اپنی سروس شروع کردے گی۔ٹرین بس کی طرح پہیوں کی مدد سے سڑک پر چلے گی جسے سینکڑوں سنسر کنٹرول کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی حکومت نے کہاکہ اس ٹرین میں ایسا نظام وضع کیا گیا ہے کہ جس کے تحت اسے کسی ٹریک کی ضرورت نہیں ہوگی
دوران سفر اسے خودکار نظام کے تحت کنٹرول کیا جاسکے گا۔ٹرین کی لمبائی سو فٹ ہے اور اس میں تین سو سات مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، ٹرین کے پہیے ربڑ کے ہوں گے جو پلاسٹک کی پٹی پر چلیں گے ۔حیرت کی بات یہ ہے کہ نئی ٹرین پر آنے والے اخراجات روایتی ٹرین سسٹم کا محض 20 فیصد ہوں گے۔ٹرین کے پہیوں میں الیکٹرک سنسرٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جو ٹرین کو ٹریک پررکھتی ہے۔ٹرین بس کی طرح پہیوں کی مدد سے سڑک پر چلے گی جسے سینکڑوں سنسر کنٹرول کریں گے۔