ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ڈیم کی مرمت کے دوران پانی میں اچانک 600 سال پرانی ایسی نایاب ترین چیز نمودار ہوگئی کہ ماہرین اور گاؤں والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

datetime 30  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک ڈیم کی مرمت کے لئے اس کی جھیل میں پانی کی سطح کم کی گئی تو قدیم دور کی ایک ایسی چیز نے جھیل سے سر باہر نکال لیا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔یہ حیرت انگیز چیز بدھ مت کا ایک قدیم مجسمہ تھا،

جوگزشتہ چھ صدیوں سے مشرقی صوبے جیانگ زی کی جھیل میں موجود تھا۔ اس جھیل پر ایک ہائیڈروپاور گیٹ کی مرمت کے سلسلے میں جاری کام کے لئے پانی کی سطح کم کی گئی تھی۔ سطح آب میں تقریباً 30 فٹ کی کمی ہونے پر پانی میں ڈوبا ہوا بدھ مجسمہ آہستہ آہستہ باہر نظر آنا شروع ہوگیا۔ سب سے پہلے ایک دیہاتی نے بدھ مجسمے کے سر کر پانی سے باہر نمودار ہوتے دیکھا تو شور برپا کر دیا۔ جیسے جیسے پانی کی سطح میں مزید کمی ہوتی گئی مجسمہ باہر آتا چلا گیا۔ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ مجسمہ 1368ءسے 1644ءکے درمیان چین پر حکمرانی کرنے والی منگ سلطنت کے دور میں بنایا گیا۔ جب 1960ءمیں ہانگ مین ڈیم کی تعمیر کی گئی تو یہ پانی میں ڈوب گیا، اور پھر ہر کوئی اسے بھول گیا۔ مجسمے کا معائنہ کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ 55 سال تک پانی میں ڈوبے رہنے کے باوجود یہ پوری طرح محفوظ اور درست حال میں ہے۔ اس کے اوپر بنائے گئے نقش و نگار ابھی تک بہترین اور صاف ستھری حالت میں ہیں۔ یہ مجسمہ ایک چٹان میں کھدائی کرکے بنایا گیا ہے اور اس کی بلندی تقریباً ساڑھے 12 فٹ ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…