منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

’’ مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے ‘‘‎

datetime 8  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مردے اب دفنائے یا جلائے نہیں جائیں گے ۔ سائنسدانوں نے مرنے والوں کو دنیا سے رخصت کرنے کا ایک ایسا طریقہ ایجاد کرلیا ہے کہ آپ کے اوسان خطا ہو جائیں گے۔غیر ملکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق سویڈن سے تعلق رکھنے والی خاتون سائنسدان اور ماہر حیاتیات سوزان وی ماساک نے ایسی مشین تیار کی ہے جس کے ذریعے مردوں کو فصلوں

کی کھاد میں تبدیل کردیا جائے گا۔خاتون سائنسدان کا کہنا ہے کہ انہوں نے تین سالہ تحقیق کے بعد ایک ایسی مشین تیار کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے انسانی لاش کو قدرتی کھاد میں تبدیل کردیتی ہے، ان کی ایجاد کا نام پرومیشن ہے، جسے انسانی لاشوں کو قدرتی کھاد میں تبدیل کرنے والی بہترین اور کامیاب ترین مشین قرار دیا جا رہا ہے۔یہ مشین لاش کو مائع نائٹروجن کی پھوار کی مدد سے پہلے برف نما کرسٹل میں تبدیل کرتی ہے اور پھر طاقتور وائبریشن کے ذریعے اسے پائوڈر کھاد میں تبدیل کر دیتی ہےجبکہ اس سارے عمل کیلئے صرف چند منٹ ہی درکار ہوتے ہیں ۔ لاشوں کو کھاد میں تبدیل کرنے کے عمل کے اخلاقی پہلوئوںبارے ان کا کہنا تھا ”جہاں تک عزت کی بات ہے تو میں تو یہ کہوں گی کہ یہ انسانی میت کے ساتھ انتہائی احترام اور تکریم کے ساتھ پیش آنے کا صاف ستھرا ترین طریقہ ہے۔ یہ تکنیک انسانی جسم کو بیکارسمجھ کر ٹھکانے لگانے کے بجائے اسے ایک ایسے تحفے میں بدل دیتی ہے جو قدرت کو واپس لوٹادیاجاتا ہے۔ انسانی جسم ضائع ہونے کی بجائے دوبارہ اسے انسانی فلاح کے لئے استعمال ہوسکتا ہے۔“

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…